بھارتی بحریہ اور کوچین انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمت نامہ – Online Latest News Hindi News , Bollywood News
Breaking News
Home » Urdu News » بھارتی بحریہ اور کوچین انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمت نامہ

بھارتی بحریہ اور کوچین انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ کے درمیان مفاہمت نامہ

 نئی دلّی، بھارتی بحریہ کے نیول ایئر انکلیو (این اے ای) اور کوچین انٹر نیشنل ایئر پورٹ لمیٹیڈ (سی آئی اے ایل) کے درمیان سی آئی اے ایل میں منعقدہ ایک روایتی تقریب میں 08 اگست، 2019 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس مفاہمت نامے پر این اے ای کی جانب سے کیپٹن ستیش کمار ایس، آفیسر ان چارج، اور سی آئی اے ایل کی جانب سے ایئر پورٹ ڈائرکٹر جناب اے سی کے نائر نے دستخط کئے۔

            یہ مفاہمت نامہ این اے ای،    بھارتی  بحریہ کے فضائی آپریشنوں کی آزادانہ پروازوں، ایئر کرافٹ ہینگر، انتظامات،  کی جانب سے  نیول ایئر آپریشنوں، انتظامی بلڈنگ سے متعلق سہولیات سے متعلق ہے۔ ملٹری ایئر کرافٹ سی آئی اے ایل کے رن وے کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے لئے استعمال کر سکیں گے اور این اے ای ٹیکسی ٹریک کو ہینگروں اور دیگر استعمال میں لا سکیں گے۔

About admin