ایل پی جی تقسیم کاروں کا انتخاب

Urdu News

نئی دہلی: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ یکم جولائی 2018ء تک ملک میں 20585 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر (تقسیم کار) تھے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوشن انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنے کے مقصد سے تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں (او ایم سی )نے 6351 جگہوں کے لئے اشتہار دیا تھا، جن میں سے 26 جگہیں پنجاب کی تھیں۔ یہ اشتہار ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شپ کے انتخاب کے لئے 2016ء کے مربوط رہنما ہدایات کے تحت نئے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر شپ کے انتخاب کے لئے دیا گیا تھا۔

لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ نئے ڈسٹری بیوٹروں کا انتخاب  آن لائن پروسیس سے ہوتا ہے، جس میں درخواست کی آن لائن وصولی، پروسیسنگ اور لاٹس کا آن لائن ڈرا شامل ہے۔ لاٹس کا آن لائن ڈرا میسرز  میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن لمٹیڈ (ایم ایس ٹی سی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایم ایس ٹی سی سرکاری شعبے کی ایک کمپنی ہے جو کہ فولاد کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں آتی ہے۔ ایم ایس ٹی سی یہ کام نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی)کے تعاون سے انجام دیتی ہے۔

Related posts

عظیم فنکارہ شری دیوی نےبھارت کے48ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں بھارتی پینورما کا افتتاح کیا

نائب صدر جمہوریہ نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی

ایکزم کارگو کی ہینڈلنگ کے لئے مفاہمت نامہ پر دستخط