31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایس یو30ایم کے آئی کو ویلی اینٹس میں شامل کئے جانے سے متعلق تقریب

वैलिएंट में एसयू 30 एमकेआई को शामिल करने पर समारोह का आयोजन
Urdu News

نئی دہلی،24؍اپریل،24اپریل 2017 کو منعقدہ ایک تقریب میں انڈین ایئرفورس (ہندوستانی فضائیہ) کے ویلی اینٹس نامی 221 اسکواڈرن میں ایس یو30 ایم کے آئی ایئرکرافٹ (جنگی طیارہ) کو شامل کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ کی مغربی ایئرکمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ایئرمارشل سی ہری کمار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ جن دیگر معزز مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی ان میں ہندوستان ایرونوٹکس لمیٹڈ کے سی ای او جناب دلجیت سنگھ اور ایچ اے ایل کے دیگر اہلکار شامل ہیں۔

’ویلی اینٹس‘ (دلیر، نڈر) جو کہ 2009 تک مگ-23 ایئرکرافٹ اڑاتاتھا۔ اب ایس یو30 ایم کے آئی ایئرکرافٹ سے لیس ہے۔ ایس یو30 ایم کے آئی ایک جدید ترین ایئرکرافٹ ہے جو کہ سبھی موسموں میں کام کرنے والا جنگی جہاز ہے اور متعدد طرح کی فضائی جنگ اور زمینی حملے سے متعلق مشنوں کی انجام دہی کا اہل ہے۔

’ویلی اینٹس‘ کا قیام ایک شدید قسم کے لڑاکا اسکوارڈرن کے طور پر 14 فروری 1963 کو بیرک پور میں عمل میں آیا تھا۔ اسکوارڈرن لیڈر این چترک اس کے پہلے کمانڈنگ آفیسر تھے۔ یہ اسکوارڈرن اس وقت تین طرح کے ائیرکرافٹ سے لیس تھا جن کے نام ویمپائرس، ایسپک فائر، ہری کین اور ایس یو-7 ایئرکرافٹ ہیں۔ اس اسکوارڈرن میں اپنے 54 سالہ طویل سفر کے دوران متعدد بیسس تبدیل کئے اور اس نے 1971 کی جنگ اور کارگل آپریشنس میں بھی حصہ لیا۔ ویلی اینٹس کے ایس یو-7 ایئرکرافٹ نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی فوج کی حمایت میں مشرقی پاکستان کے اوپر اپنی گھن گرج کا مظاہرہ کیا۔ مگ-23 آپریٹ کرنے والا ویلی اینٹس پہلا اسکوارڈرن تھا جس نے کارگل کی جنگ کے دوران دشمن پر حملہ کیا۔ اس اسکوارڈرن سے وابستہ متعدد پائلٹوں کو بہادری انعامات سے نوازا گیا ہے۔ ایئرفورس اسٹیشن کے عملہ اور ان کے اہل خانہ اس تقریب کے چشم دید بنے۔ ایئرفورس اسٹیشن کے ایئرآفیسر کمانڈنگ، ایئرکمانڈر ڈی وی کھوٹ اور ان کی ٹیم نے نئے ایس یو-30 ایئرکرافٹ کو اسکوارڈن میں شامل کرنے کے عمل کو آسان بنانے کیلئے سخت محنت کی۔ اس شمولیت کے بعد شعبے میں ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اسکوارڈرن کے فلائٹ کمانڈر نے اس موقع پر ایک مؤثر لولیبل ایروبیٹک ڈسپلے (کم اونچائی پر ہوائی کرتب بازی) کا مظاہرہ کیا۔

ایئرمارشل سی ہری کمار نے باقاعدہ طور پر اسکوارڈرن کے آفیشیل دستاویزات اسکوارڈرن کے کمانڈنگ آفیسر، ونگ کمانڈر، ایچ ایس لوتھرا کے سپرد کئے۔ اپنی تقریر میں ایئرمارشل نے اسکوارڈرن کے لڑاکوں کو ایس یو30 ایم کے آئی کی بروقت شمولیت کیلئے مبارک باد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں بیس کے سبھی عملہ کے ذریعہ کی گئی انتھک کوششوں کی ستائش کی۔ ایئرمارشل اور ان کی اہلیہ محترملہ دیویکا ہری کمار نے تقریب کے بعد چائے کے دوران اسکوارڈرن کے عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More