36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

8.85کروڑ افراد ملک بھر میں پھیلے 13.63 لاکھ آنگن واڑی مرکزوں سے فیض حاصل کررہے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، بچوں کی ترقی کی مربوط خدمات سے متعلق آنگن واڑی خدمات کے تحت تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 14 لاکھ آنگن واڑی مراکز  (اے ڈبلیو سی) کی منظوری دی گئی ہے جن میں یکم جون 2018 تک  13.63 لاکھ آنگن واڑی مراکز  پوری طرح کام کررہے ہیں جن سے کُل 8.85  کروڑ افراد  فیض حاصل کررہے ہیں۔

 اسکیم کے تحت  پیدائش سے 6 سال تک کی عمر کے بچے ، حاملہ خواتین اور  دودھ پلانے والی مائیں فوائد حاصل کرنے کی اہل ہیں۔

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اصل فیض کنندگان کی نشاندہی کرنے اور  دہرے پن اور جعلی فیض کنندگان کو علیحدہ کرنے کی خاطر ذاتی  تصدیق کا عمل شروع کریں۔

آئی سی ڈی ایس اسکیم سے متعلق آنگن واڑی خدمات ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں اور ان اسکیموں کامناسب انتظام اور نگرانی ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔  مذکورہ معلومات آج خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر ویریندرکمار نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More