40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہند-جاپان مشترکہ مشق دھرم گارجین-2018:تعارف

Urdu News

نئی دہلی، فوجی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور جاپان پہلی بار مشترکہ فوجی مشق ‘دھرم گارجین-2018 ’ کے لیے تیار ہیں۔اس مشق میں ہندوستانی فوج اور جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس حصہ لیں گی۔اس مشترکہ فوجی مشق کا انعقاد یکم نومبر 2018ء سے 14 نومبر 2018ء کے دوران ویرنگٹے میں واقع کاؤنٹر انسرجنسی وار فیئر اسکول میں ہوگا۔ہندوستانی دستے کی نمائندگی 61 گورکھا رائفلزکرے گی، جبکہ جاپانی دستے کی نمائندگی جاپانیز گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کی 32ویں انفینٹری ریجمنٹ کرے گی۔

اس 14 روزہ مشق کے دوران خصوصی توجہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے انٹرآپریبلٹی پر ہوگی۔دونوں فریق مشترکہ طورپر یکساں نوعیت کے خطرات کے ازالے کے لیے مشترکہ طورپر ٹریننگ لیں گے، منصوبہ سازی کریں گے اور اچھی طرح سے تیار کئے گئے ٹیکٹیکل ڈرلز کی انجام دہی کریں گے، تاکہ ان سےشہری جنگی منظرنامے میں تبدیلی لائی جاسکے۔دونوں فریقوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین مختلف آپریشنل پہلوؤں پر اپنی مہارت کے اشتراک کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

‘دھرم گارجین-2018’ اسٹریٹیجک رشتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں اگلا قدم ہوگا۔ ان رشتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دفاعی تعاون شامل ہے۔اس مشترکہ فوجی مشق سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور ایک دوسرے کے تئیں احترام کے جذبے کو فروغ ملے گا۔اس سے دنیا میں دہشت گردی کے منظرنامے پر نگاہ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More