36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق بورڈ نے گجرات کے وڈوڈرا میں دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونےسے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا

IBBI
Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان  کے دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق بورڈ نے دیوالیہ پن کی تین پیشہ ور ایجنسیوں  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انسول وینسی ، پروفیشنلز آف آئی سی اے آئی(سرکردہ ساجھیدار) دی آئی سی ایس آئی انسٹی ٹیوٹ آف انسولو ینسی پروفیشنلز اور ہندوستان کے کوسٹ اکاؤنٹنٹس کے انسول وینسی پروفیشنلز ایجنسی آف انسٹی ٹیوٹ  کے اشتراک سے حال ہی میں وڈوڈرا میں دیوالیہ پن اور دیوالیہ ہونے سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیاتھا، جس میں طلباء، پیشہ ور افراد ، بینکرز اور کاروباری افراد سمیت فریقوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

اس پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے نیشنل کمپنی لاء ٹرائیبونل احمد آباد کے جوڈیشل ممبر جناب ایچ پی چترویدی نے انسول وینسی اور بینکرپسی کوڈ 2016(کوڈ) کے تحت کارپوریٹ انسول وینسی ریزولیوشن اور لیکویڈٹیشن پروسیس کے معاملے میں  ایڈجوڈکیٹنگ اتھارٹی کے رول کی تفصیلات پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوڈ ایک زبردست قانون ہے اور ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے لگاتا روضع کیا جارہاہے۔ریزولیوشن پروفیشنل کا دیوالیہ پن کے معاملے حل کرنے کے عمل میں اہم رول ہے۔انہوں نے بیمار کارپوریٹ  قرض دار کی انتظامی سرگرمیوں کے علاوہ   پورےانصاف اور نفاست کے ساتھ عمل کو انجام دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انسول وینسی پروفیشنلز یعنی دیوالیہ پن سے متعلق پیشہ ور  افراد کی ایک سماجی ذمہ داری ہے اور وہ جواب دہ ہیں، کیونکہ حل کے عمل کا نتیجہ براہ راست یا بالواستہ کئی فریقوں کی روزی روٹی پر اثر انداز ہورہاہے۔

اپنے پریزینٹیشن میں آئی بی بی آئی کے چیف جنرل منیجر رامیشور دھاروار نے کہا کہ یہ قانون نیا ہے، لیکن اس کے نفاذ کے گزشتہ دو برسوں میں قابل قدر سیکھنے کا موقع ملا ہے اور یہ قانون عدالتی فیصلوں کے ساتھ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے شرکاء کے شکوک و شبہات دور کرنے کے علاوہ ایکو سسٹم میں آئی بی بی آئی کے رول اور اس کو ڈ کا جائزہ پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More