24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلوے کی وراثت کے بارے میں بیداری کے لئے ریلوے کی وزارت نے ’’ڈجیٹل اسکرینز‘‘ لانچ کی ہے

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے اسٹیشنوں پر کیو آر کوڈ استعمال کرتے ہوئے ڈجیٹل میوزیم قائم کئے جانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے خواب  کے پیش نظر ریلوے کی وزارت نے 15  اگست 2018  کو یوم آزادی کے موقع پر ملک کے 22  ریلوے اسٹیشنوں  پر ’’ ڈجیٹل اسکرینز ‘‘  شروع کردئے ہیں ۔یہ ڈجیٹل اسکرینز  عوام الناس میں  ہندوستان کی روشن وراثت کے بارے میں بیداری  پیداکرنے کی غرض سے  انتہائی کم قیمت جدت طراز طریقے سے تیار کئے گئے ہیں ۔ پائلیٹ کی بنیاد پر شروع کئے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد ریلوے اسٹیشنوں  میں داخل ہونے کے دروازوں پر ڈجیٹل  ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ ریلوے کی روشن وراثت کے بارے میں  ایک یا دو منٹ کی کلپ  کے ذریعہ  نمائش پیش کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں  یہ کلپ  مختلف آرام دہ علاقوںمیں بھی دکھائے جائیں گے  ۔ ان کلپوں میں دکھائی جانے والی مختصر فلموں میں  ریلوے کی عمارات وراثت، ریلوے انجن سمیت  ہندوستانی ریلوے کی مالامال وراثت کے بارے میں  عوام الناس میں بیدار ی پیداکرنا ہے۔سردست یہ ڈجیٹل اسکرین نئی دہلی  ، حضرت نظام الدین ، ہاوڑہ ،سیالدہ ، جے پور ، آگرہ کنٹونمٹ  ، کوئمبٹور ، لکھنؤ،وارانسی اور متعدد دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کئے گئے ہیں۔

          علاوہ ازیں  کیوآر کوڈ پر مبنی  پوسٹر بھی  ان ریلوے اسٹیشنوں  پر چسپاں کئے گئے ہیں۔جن میں  ریلوے کی   شاندار وراثت  دکھائی گئی ہے۔ مسافر حضرات  یہ کیوآرکوڈ اپنے موبائل پر اسکین کرکے  ریلوے کی  روشن وراثت کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔

          دوسری طر ف  نئی دلی اور ہاوڑہ کے اسٹیشنوں  پر ڈیڈیکیٹڈ  ہیریٹیج ویڈیو والز نصب کی جارہی ہیں۔اس کے لئے ریلوے کو مزید سرمایہ خرچ نہیں کرنا پڑا ہے اور ایل ای ڈی اسکرین ، بیک اینڈ سسٹمز وغیرہ جیسے ڈھانچے جاتی سامان کو ہی اس منفرد اقدام کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More