29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان، جولائی 2018 سے جون، 2020 تک کے لیےورلڈ کسٹمس آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کے ایشیا پیسفک خطے کے وائس چیئر منتخب

Urdu News

نئیدہلی؛ ہندوستان، جولائی 2018 سے جون، 2020 تک کے لیے  ورلڈ کسٹمس آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کے ایشیا پیسفک خطے کا وائس چیئر منتخب ہو گیا ہے۔ ڈبلیو سی او نے اپنی ممبرشپ کو چھ شعبوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ چھ شعبوں میں سے ہر ایک کی نمائندگی ڈبلیو سی او کونسل میں حلقے کے طور پر منتخب وائس چیئر  کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

ڈبلیو سی او کے ایشیا پیسفک (اے پی ) خطے  کا وائس چیئر بننا ہندوستان کو لیڈرشپ کے رول کے طور پر پیش کرے گا۔ ہندوستان کو سرحد پار تجارت اور سکیورٹی کے فروغ کے سلسلے میں بہت ہی قیمتی تجربہ ہے۔ وائس چیئر کا عہدہ سنبھالنے کے سلسلے میں ایک تقریب کا 16 جولائی ، 2018 کو نئی دلی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسس اینڈ کسٹمس کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں ایشیا پیسفک خطے کے 33 ممالک کے کسٹمس وفود، کسٹمس افسران ، پارٹنر گورنمنٹ ایجنسی اور تجارت سے متعلق نمائندے  شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں ڈبلیو سی او کے سکریٹری جنرل کونیو میکوریا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ جبکہ جاپان اور فیجی کے کسٹمس کے سربراہان اور کوریا ، سنگاپور، چین اور دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اس تقریب میں حصہ لیں گے۔  اس پروگرام کی افتتاحی تقریب  کا موضوع (کسٹمس – تجارت کی سہل انگیزی کا فروغ) ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More