27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندستانی بحریہ ستمبر 2019 میں افسروں کے لئے پہلا ہندستانی بحریہ داخلہ ٹسٹ کا اہتمام کرے گی

Urdu News

نئی دہلی،  ہندستانی بحریہ     گریجویشن  امتحان پاس کرنے کے بعد  ڈائریکٹ اینٹری آفیسرز کے انتخاب کے لئے  کمپیوٹر پر مبنی امتحان شروع کررہی ہے۔   ملک بھر کے  مختلف سینٹروں میں  پہلا  انڈین نیوی  انٹرینس ٹیسٹ (آفیسرز) یعنی  آئی این ای ٹی (آفیسرز  ) ستمبر2019  میں منعقد ہوگا۔ آئی این ای ٹی (آفیسرز) کو ان سبھی   گریجویٹ  اینٹریز کے لئے   مستقل  کمیشن   یا  شارٹ سروس کمیشن   آفیسرز امیدواروں کے   انتخاب کے لئے    استعمال کیا جائے گا۔  یو پی ایس سی یا یونیورسٹی اینٹری  اسکیم کے ذریعہ   اسکریننگ  کئے گئے   امیدوار  اس میں شامل نہیں ہیں۔

فی الحال   افسر امیدواروں  کو  گریجویٹ  امتحان (یا  کچھ انٹریوں میں  پوسٹر گریجویشن  ) میں  حاصل  کئے گئے نمبروں کی بنیاد پر سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعہ انٹرویو کے لئے  منتخب کیا جائے گا۔  اس کے بعد   آئی این  ای ٹی  (آفیسرز) میں  حاصل کئے گئے نمبروں کی بنیاد پر ایس ایس ڈی کے لئے  ایک تفصیلی فہرست بنائی جائے گی۔

نئے  عمل کے تحت   ہر چھ مہینے میں   صرف ایک اشتہار شائع کیا جائے گا اور امیدواروں کو اپنی   تعلیمی لیاقت     کی بنیاد پر اینٹری کے لئے اپنی پسند کا متبادل کا انتخاب کرنا  ہوگا۔داخلے  عمر اور تعلیمی  لیاقت کی تفصیلات   ، ویب سائٹ  www.joinindiannavy.gov.in. پر دستیاب ہے ۔ امیدواروں کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ و ہ اپنی ذاتی   ، مواصلات اور  تعلیمی   سرٹی فکیٹس  بھرنے کے لئے   اس ویب سائٹ پر ایک بار   رجسٹریشن کریں   اور ساتھ ہی ساتھ   اپنے  معاون   دستاویزات بھی اپ لوڈ کریں۔  وقت بچانے کے لئے   یہ  صلاح بھی دی جاتی ہے کہ    جمع کرنے کی درخواست  ونڈو کھلنے سے پہلے یہ کام کرلیں۔ درخواست جمع کرنے والی کھڑی جب کھلے گی تو    اہل  امیدواروں کو  خود بخود ای میل   الرٹ  حاصل ہوگی۔

 آئی این ای ٹی (آفیسر) کے چار    سیکشن  ہوں گے۔ ان میں انگلش، ریزیننگ اور نیومریکل صلاحیت   ، جنرل سائنس  اور میتھ میٹکس اپٹی ٹیوڈ اور  جنرل نالج  شامل ہیں۔  امیدواروں کو ایس ایس بی  کال اپ کے لئے   بلانے کے واسطے ہر    سیکشن  میں پاس ہونا ضروری ہوگا  ۔ امیدواروں کو  آئی این ای ٹی آفیسرز  میں  ان کے کام    اوران کی اینٹری   کی بنیاد   پر ایس ایس بی   انٹرویو کے لئے بلایا جائے گا۔  فائنل   میرٹ لسٹ میں شامل ہونے کے لئے امیدواروں کو ایس ایس بی   اس کے بعد   میڈیکل    امتحان   میں پا س ہونے کی ضرورت ہے۔آئی این ای ٹی   میں حاصل کئےگئے نمبروں اور ایس ایس بی ٹی کے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ بنائی جائے گی۔ منتخب امیدواروں کو  انڈین    نیول اکیڈمی میں تربیت  دی جائے گی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PIC(6)H2ZR.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More