24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گنگا طاس میں رُودرکش پلانٹیشن کے لئے مفاہمت نامے کے لئے دستخط

Urdu News

نئی دہلی: نمامی گنگے پروگرام کے تحت سی ایس آر پہل کے حصے کے طورپر اتراکھنڈ میں رُدرکش درختوں کی شجر کاری کا پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے صاف گنگا کے قومی مشن ، ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور آئی این ٹی اے سی ایچ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کا مقصد مقامی طبقے اور دیگر شراکت داروں کے اشتراک سے اتراکھنڈ میں گنگا دریا کے طاس کے علاقے میں دس ہزار رُدرکش درخت لگانا ہے، اس سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے آمدنی پیدا ہونے میں مدد ملے گی۔اس مفاہمت نامے پر ایس سی ایل فاؤنڈیشن آئی این ٹی  اےسی ایچ   کے نمائندوں اور این ایم سی جی کے مالیاتی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جناب روزی اگروال نے دستخظ  کئے۔اس موقعے پر این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رنجن مشرا اور پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جی اشوک کمار بھی موجود تھے۔

این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جناب راجیو رنجن مشرا نے بتایا کہ نمامی گنگے مشن کا مقصد گنگا کے کنارے پر 97 قصبوں اور 4465 گاوؤں  سے متصل علاقے میں ایک ماحول دوست نظام کے لئے جامع اور پائیدار حل فراہم کرناہے اور سرکاری نجی شراکت داری اس پہل کو ایک جہت فراہم کرے گی۔ا نہوں نے اس کوشش میں آگے آنے کے لئے ایچ سی ایل فاؤنڈیشن اور آئی این ٹی اے سی ایچ کو مبارکباد اور ساتھ میں این ایم سی جی کے اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر انہیں بھی مبارکباد دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More