36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گاندھی درشن میں کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن کے کثیر شعبہ جاتی تربیتی مرکزکا افتتاح

Urdu News

نئی دلّی: بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) گری راج سنگھ نے گزشتہ روز نئی دلّی میں واقع کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وی آئی سی ) کے ملٹی ڈسپلنری ٹریننگ سینٹر( ایم ٹی ڈی سی ) کا افتتاح کیا ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی جانب سے صنعتوں اور کارپوریٹ اور اداروں کو صنعت اور تجارت سے متعلق جامع معلومات اور معیار بندی سے آگاہ کرنے کی غرض سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ( پی پی پی ) کی بنیاد پر سمادھان نامی تربیتی انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا ہے ۔
وزیر موصوف نے گاندھی درشن ، راج گھاٹ میں واقع کے وی آئی سی کے دفتر میں سرسوں کے تیل کی تیاری کے ایک یونٹ کا بھی افتتاح کیا ۔
کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونے کمار سکسینہ نے اس موقع پر کہا کہ کے وی آئی سی کے پروگراموں کو ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کرانے میں صنعتی تربیت سے متعلق ویڈیو کی اسکریننگ ، صنعتی عمل اور سرمایہ کاری سے متعلق صنعتی ماہرین کے ویڈیو لیکچر بہت مدد گار ثابت ہو ں گے ۔
ایم ایس ایم ای کے سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا اور مذکورہ وزارت کے علاوہ کے وی آئی سی کے دیگر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
جناب گری راج سنگھ نے ملٹی ڈسپلنرٹریننگ سینٹر ( ایم ٹی ڈی سی) میں سرسوں کے تیل کی تیاری کے یونٹ کے احاطے میں مورینگا کا ایک پودا بھی لگایا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More