38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیمیاوی کھادوں کا محکمہ ملک بھر میں کیمیاوی کھادوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے کےساتھ روز مرہ تال میل رکھتا ہے : ڈی وی سدانند گوڑا

Urdu News

نئیدہلی ’’ سبھی ریاستوں میں کیمیاوی کھادوں کا وافرذخیرہ موجود ہے ، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کافی ہے ۔‘‘ یہ بات  کیمیاوی مادوں وکیمیاوی کھادوں اور اعداد وشمار اور پروگرام پر عمل درآمد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج ایک بیان میں کہی ہے۔ جناب گوڑا نے کہا کہ کیمیاوی کھادوں کا محکمہ (ڈی او ایف )  ریاستی سرکاروں اور کیمیاوی کھادوں کے سپلائیرز کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے ۔ وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ ربیع کی فصل کے مدنظر ملک بھر میں  وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے مستقل اورروزانہ کی بنیاد  پر گہری نظررکھی جارہی ہے۔ زرعی تعاون اور کسانوں کی بہبود کے محکمے (ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو ) اور ریلوے کی طرف سے 4دسمبر 2018  کو  مشترکہ طورپر منعقد کی گئی ہفتہ وار ویڈیو کانفرنسنگ میں   سبھی ریاستوں نے سبھی  طرح کی کیمیاوی کھادوں کی وافر مقدارکی خبردی ۔

          جناب گوڑا نے کہا کہ پورے ملک میں کیمیاوی کھادوں کو لانے لے جانے کے لئے ریلوے  کےساتھ روزانہ تال میل رکھا جارہا ہے۔ وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ دونوں  محکمے (ای او ایف اینڈ ریلوے ) پورے ملک میں سبھی طرح کی کیمیاوی کھادوں کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ لگاتار تال میل رکھ رہے ہیں۔ 2018 کی خریف فصل کے دوران ریلویز اورکیمیاوی کھادوں کے محکمے کی مربوط کوششوںکی وجہ سے کیمیاوی کھادوں کے لئے 2017 کی خریف فصل کی بہ نسبت  250سے زیادہ اِضافی خانے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

          19-2018  کی ربیع کی فصل کے لئے (اکتوبر 18سے مارچ 19) یوریا کی ضرورت تقریباََ  155.84  ایل ایم ٹی ہے ۔ رواں ربیع فصل کے لئے درکار پوری مقدار خاص طور پر دسمبر 2000 اورجنوری 2019مہینوں میں سب سےزیادہ کھپت کے دوران امید ہے کہ تقریباََ  129  ایل ایم ٹی کی گھریلو پیداوارسے پوری ہوجائے گی اورباقی درآمدات سے پوری کرلی جائے گی۔اس کے علاوہ  ملک میں  پی اینڈ کے کیمیاوی کھادوں کی پیداوار بھی کی جارہی ہے  اوردرآمد کا ر  کھیتوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کھلا عام لائسنس ( اوجی ایل ) کے تحت  درآمد کررہے ہیں۔کیمیاوی کھادوں کی سپلائی ماہانہ منصوبہ بندی  کے مطابق کی جارہی ہے ۔ یہ منصوبہ بندی ہرمہینے کے شروع ہونے سے پہلے سپلائیروں کے ساتھ صلاح ومشورہ کرکے کی جاتی ہے ،جس سے ہر ریاست کی  ماہانہ ضرورت  پوری ہوجاتی ہے۔ جناب گوڑا نے مطلع کیا  کہ کیمیاوی کھادوں کے محکمہ نے سپلائیروں اورریاستوں کو مشورہ  دیا ہے کہ وہ دسمبر 2018  کے سپلائی منصوبے کے مطابق پوری مقدار حاصل کرلیں  ۔ جب  کیمیاوی کھادیں ریاستوں میں موصول کرلی جاتی ہیں  تو ریاست کے اندر ان کی تقسیم کا کام ریاستی سرکار کی ذمہ داری ہوتی  ہے ۔

         جناب گوڑا کا یہ بیان پی آئی ڈی انڈیا ٹویٹر ہینڈل  پر مندرجہ ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا ہے ۔
https://twitter.com/PIB_India/status/1070200603752591360

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More