29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادوں کے محکمے کے سیکریٹری کی کھادوں کی صنعت کے نمائندگان سے ملاقات

Urdu News

نئی دلّی: کھادوں کے محکمے کے سیکریٹری جناب چھبیلیندر راؤل نے کھادوں کی صنعت کے سی ایم ڈی ؍ ایم ڈی ؍ سی ای او حضرات اور فرٹیلائزر ایسوسی ایشن آف انڈیا کے اہلکاروں کے ساتھ گزشتہ روز ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے دوران کھادوں کے محکمے کے اہلکاروں اور صنعت کے نمائندگان نے کھادوں کی صنعت سے متعلق مشترکہ معاملات سمیت پی اینڈ کے اور ایس ایس پی کے چھوٹے اور درمیانہ تیار کنندگان کے معاملات کو اجاگر کیا ۔ ڈی بی ٹی کو مستحکم کرنے ، سبسڈی کی بر وقت ادائیگی ، موجودہ ربیع کے موسم کے دوران یوریا اور دیگر کھادوں کی مناسب مقدار میں فراہمی ، حکومت کے پاس زیر التوا متعدد معاملات ، ڈیلروں کے لئے منافع کی حد بندی ، کھادوں کے استعمال وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عام مسائل پر تبادلہ خیال کے بعد ، صنعتی نمائندگان کو صنعت ، یونٹ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا ۔ کھادوں کے محکمے کے سیکریٹری نے تمام مسائل پر مثبت انداز میں توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے صنعت کاروں کو کسان براددری کے لئے واجبی دام پر مناسب مقدار میں کھادوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔
کھادوں کی صنعت کے نمائندگان میں ایف اے آئی کے چیئر مین جناب کے ایس راجو ، ایف اے آئی کے کو چیئر مین جناب منوج مشرا، ڈی جی ، ایف اے آئی جناب ستیش چندر اور کھادوں کے محکمے کے سینئر اہلکار سمیت جناب دھرم پال ، ایڈیشنل سیکریٹری ( کھاد ) نے اس ملاقات میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More