27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادوں کے بہترین استعمال کیلئے سوائل ہیلتھ کارڈوں کی تقسیم

Urdu News

نئی دہلی، ملک بھر میں ایک جامع طریقے پر پہلی بار سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اسکیم کےتحت سبھی کسانوں کو سوائل ہیلتھ کارڈ فراہم کئے گئے ہیں تاکہ کسان فصل کی پیداوار کوزیادہ بہتر بنانے کے لئے مناسب طور پر سوائل ہیلتھ کارڈ کا استعمال کر سکیں اورمٹی کو زرخیز بنانے کے لئے ا س کا استعمال کر سکیں۔ اس اسکیم کے تحت سبھی کسانوں کو یہ کارڈ مہیا کرایا جا رہا ہے تاکہ فصل پیداوار کے لئے صحیح مقدار میں تغذیہ عناصر کا استعمال اور سوائل ہیلتھ میں سدھار ہو سکے۔

سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کی  خوبیاں حسب ذیل ہیں ۔

  • سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت غیر سینچائی والے علاقوں میں 10ہیکٹیئر اور سینچائی والے علاقے میں 2.5ہیکٹیئر کے ایک گرڈ پر مٹی  کے نمونے لئے جاتے ہیں۔ اس کے لئے مٹی کی جانچ کے 12 پیمانے ہیں۔

پہلے سلسلے میں جو 2015سے2017کےدرمیان اپنایا گیاتھا،اس کے تحت 2.53کروڑمٹی کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا اور 10.73کروڑ  سوائل ہیلتھ کارڈ کسانوں کو تقسیم کئے گئے۔ دوسرا سلسلہ مئی 2017 سے شروع کیا گیا تھا اور 2.73کروڑ مٹی کے نمونوں کے نشانے کے برخلاف 1.98کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی اور 6.73کروڑکارڈ کسانوں کو تقسیم کئے گئے، جبکہ  اس نشانے کے تحت 12.04کروڑکسانوں کا احاطہ کرنا ہے۔

تیزی سے مٹی کے نمونے کی جانچ اور سوائل ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کے لئے مٹی کی جانچ کے بنیادی ڈھانچے کو اپگریڈ کیاگیا ہے۔ ریاستوں کے لئے  9263مٹی کی جانچ کے لیب منظور کئے گئے ہیں۔  اس کے علاوہ  دیہی نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے واسطے 1562گاؤں سطح کے مٹی کی جانچ کے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More