39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کوچی میں بحریہ کے کمانڈروں کا فوجی سرگرمی پر تبادلہ خیال

Urdu News

نئی دہلی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا کل (18 مارچ، 2019)کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے سب سے بڑے وار گیم –دی تھیٹر  لیول آپریشنل ریڈی نیس  ایکسرسائز (ٹروپیکس- 19) سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔  یہ فوجی مشق 07 جنوری 2019 کو شروع ہوا تھا اور 10 مارچ 2019 کو اختتام پذیر ہونے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ لیکن 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف پر جے ای ایم کے ذریعہ دہشت گردانہ حملے کے باعث ہندوستانی بحریہ کی تعیناتی شمالی بحیرہ عرب میں کر دی گئی۔

ہندوستانی بحریہ کے اہم جنگی اکائیوں  کو تربیت دینے اور فوجی سرگرمیوں کے لئے تعینات کیا گیا تھا۔  ان میں آئی این ایس وکرما دتیہ، نیوکلیئر آبدوز اور کیریئر جنگی گروپ سمیت دیگر جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز وغیرہ شامل تھے۔  تعیناتی کی وجہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تھی۔  28 فروری 2019 کو ہوئے تینوں سروسز کے پریس کانفرنس میں ایک واضح اور پابند عہد  پیغام دیا گیا تھا کہ ہندوستانی  بحریہ ملک کے سمندری علاقوں میں پاکستان کی کسی کارروائی کو روکنے اور شکست دینے کے لئے تیار ہے۔

ٹروپیکس- 19 میں ، ہندوستانی بحریہ کے تقریبا 60 ، انڈین کوسٹ گارڈ کے 12 جہازوں  اور 60 جنگی طیاروں  نے حصہ لیا۔ بحریہ کے اس اہم جنگی  مشق کے دوران، بحریہ نے اپنی کارکردگی کو عملی جامہ پہنایا ۔ اس کے دوران جنگی  سازوسامان کاوافر مقدار میں استعمال کیا گیا ۔  اس جنگی مشق ہندوستانی بحریہ کو تینوں سروسز کے ساتھ تعاون اور مربوط کرنے کی صورت  میں تیزی سےاپنا  ردعمل ظاہر  کرنے کا موقع فراہم کیا ۔  تینوں  جہتوں میں ہندوستانی بحریہ کی غلبہ  کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی بحریہ نے بھی مکران سمندر پر ہی تعینات رہی اور اس نے کھلے سمندر میں آگے بڑھنے کی ہمت نہیں کی۔

اس سے پہلے یہ ٹروپیکس- 19 انڈمان نیکوبار جزائر میں شروع  کیا گیا تھا۔  اس جنگی مشق میں بحریہ کے ساتھ فوج  اورفضائیہ  شامل تھی۔  اس کے بعد، 22 جنوری اور 23 جنوری 2019 کو سب سے بڑا ساحل سمندر کی دفاعی مشقیں کی گئیں۔ اس مشق کا نام ‘‘سمندری نگرانی’’ تھا۔  اس مشق میں 13 ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں  کی اکائیاں شامل تھیں۔

سبھی کمانڈروں کے ساتھ بحریہ کے سربراہ کے ذریعہ ٹروپیکس- 19 کے  دن بھر کے جائزہ کا مقصد مشق  کے انعقاد اور آپریشنل  تیاریوں کی جانچ کرنی اور ہندوستانی بحریہ کی فوجی سرگرمیوں سے متعلق تیاری کا جائزہ لینا  ہے۔ اس مشق سے حاصل تجربات کی روشنی میں ہندوستانی بحریہ کی تعیناتی اور جنگی صلاحیتوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More