34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کسٹم کی عالمی تنظیم کی پالیسی کمیشن میٹنگ کا تین روزہ 80واں اجلاس آج ممبئی میں اختتام پذیر

Urdu News

نئی دہلی، کسٹم کی عالمی تنظیم ڈبلیو سی او کی پالیسی کمیشن کی میٹنگ کا 80واں اجلاس آج ممبئی میں ختم ہو گیا۔ اجلاس میں تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ سمیت رقومات کی غیر قانونی آمد کی لعنت کے علاوہ دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اورانہیں کنٹرول کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ تین دن کے اجلاس کے دوران جن امور کا احاطہ کیا گیا، ان کا تعلق چھوٹے جزیرے کی معیشتوں سے تھا اور اس بات پر بھی غوروخوض ہوا کہ کس طرح انہیں سپلائی چین کے دھارے  اورآزاد تجارتی زونوں میں لایا جائے ۔ ممبر ملکوں نے سرحد پار کی تجارت کے مختلف شعبوں میں اپنے تجربات اور بہترین طور طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران ڈبلیو سی او کے اہلکاروں نے مختلف شعبوں میں کسٹم کی عالمی تنظیم میں کئے جا رہے کام کو بھی پیش کیا۔ اس میں  ڈبلیو سی او کے اسٹریٹجک منصوبے (2022-2019) پر تبادلۂ خیال بھی شامل ہے تاکہ  تجارتی آسانی، محصولات کو جمع کرنے، معاشرے کے تحفظ اور صلاحیت سازی پر ان کے کام کوآگے جاری رکھا جا سکے۔مندوبین نے اپنائے جانے والے طریقۂ کار اور سرحد پار کی کلیئرنس کے تعلق سے مختلف ضابطوں کے لئے کارکردگی کو جانچنے کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عالمی بینک کی کاروبار کرنےکوآسان بنانے کی درجہ بندی سمیت کارکردگی کی جانچ کے لئے مختلف عالمی  وسیلوں کا ذکر کرتے ہوئے اجلاس میں اس بات پر بحث ہوئی کہ ڈبلیو سی او میں کسٹم کے لئے  کارکردگی  کو جانچنے کا  ایک وسیلہ ہونا چاہئے، جو کسٹم انتظامیہ کو درآمداتی  اور برآمداتی سامان کی  کلیئرنس کے تعلق سے مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی جانچنے کا موقع فراہم ہوگا۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین اور کسٹم کے ممبر نے  متعلقہ کسٹمس کے آپسی امور پر تبادلۂ خیال کی غرض سے مختلف ملکوں کے ساتھ اجلاس کے موقع پر علیحدہ علیحدہ باہمی بات چیت کی ۔ ان ملکوں میں امریکہ، برطانیہ، اروگوے، ایران، یوگانڈا، بحرین، پیرو، جنوبی کوریا، برازیل، نیوزی لینڈ، روس اور نائجیریا شامل ہیں ۔ بھارت اور پیرو نے آپسی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ بھارت اور یوگانڈا نے دونوں ملکوں کے درمیان  مجاز معاشی آپریٹرس (اے ای او) کی تجارت کو آسان بنانے کے لئے آپسی تسلیم کردہ سمجھوتے ایم آر اے کے لئے مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کئے  ۔

ڈبلیو سی او کی پالیسی کمیشن میٹنگ کا تین روزہ 80واں اجلاس  ممبئی میں سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسیس اینڈ کسٹمس  کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔

اس سے پہلے مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی کے ویڈیو خطبے کے ساتھ اجلاس پیر کو شروع ہوا تھا ۔روینیو کے سکریٹری جناب اجے بھوشن پانڈے کی طرف سے افتتاحی  خطاب  دیا گیا تھا۔ سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایس رمیش نے انڈین کسٹم کی جانب سے کی گئی اصلاحات کے بارے میں ذکر کیا، جس سے سرحدپار کی تجارت کے لئے کاروبار کوآسان بنانے کے عالمی بینک کی درجہ بندی میں زبردست سدھار آیا ہے اور یہ درجہ بندی اس سال پچھلے سال کی 146 سے کم ہو کر 80 رہ گئی ہے۔ میٹنگ کے لئے ہندوستانی وفد میں کسٹم کے ممبر پی کے داس بھی شامل  تھے۔

ڈبلیو سی او کے سکریٹری جنرل جناب کنیو میکوریا کے ساتھ ڈبلیو سی او کے دیگر اعلیٰ افسروں اور دنیا بھر کے 30سے زیادہ ملکوں کے کسٹم وفود نے کسٹم سے متعلق مختلف معاملوں پر تبادلۂ خیال میں حصہ لیا۔

ڈبلیو سی او اور سبھی ممبر ملکوں نے ہندوستان میں پالیسی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسیز اینڈ کسٹمس کا شکریہ ادا کیا۔ وفود نےچیف کمشنر (ممبئی-1)راجیو ٹنڈن اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ڈبلیو سی او کی تین روزہ میٹنگ کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے سبھی انتظامات کئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More