29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرن رجیجو نے نئی دہلی میں ایک ورکشاپ میں آفات کے بندوبست میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو اجا کر گیا

Urdu News

نئی دہلی، داخلی امور کے وزیرمملکت جناب کرن رجیجو نے آج یہاں آفات کے بندوبست میں میڈیا کے کردار کے بارے میں ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ جس کا اہتمام آفات کے بندوبست  کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی ڈی ایم) نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)، داخلی امور کی وزارت نے کیا تھا۔آفات کے بندوبست کے تمام مرحلوں خصوصاً تیاریوں، آفات کو کم کرنے اور آفات کے دوران راحت اور کارروائی کرنے میں میڈیا کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر یہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔اس کانفرنس کا مقصد ملک میں  آفات سے متعلق رپورٹنگ  کے دوران  اور  آفات کے طریقہ کار کے بارے میں میڈیا کو  اس کی ذمہ داریوں اور اس کے رول کے بارے میں  بیدار کرنا ہے۔

 افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا کہ کسی بھی آفات سے نمٹنے کے لئے تین پہلو ہیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ ہندوستان  میں قدرتی آفات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جہاں ہماری جانب سے زیادہ ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے ۔جناب رجیجو نے کہا کہ آفات  کے خطرے کو کم کرنے کے اقوام متحدہ کے دفتر(یو این آئی ایس ڈی آر ) کی طرف سے انہیں آفات کے خطروں کو کم کرنے کے لئے ایشیا چیمپئن کی حیثیت سے نامزد کیاگیا ہے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے نے آفات کے بندوبست کے شعبے میں ہندوستان کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس نے سرگرم اور قائدانہ رول کے بارے میں پیغام سے بھی با خبر کیا ہے جو ہندوستان آفات کے بندوبست میں ادا کرتا  آیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے آفات سے پیدا ہونے والی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہم کو آفات کے بندوبست سے نمٹنے میں زیادہ پیشہ وارانہ طریقہ کار کواپنانے کی ضرورت ہے۔ورکشاپ میں این ڈی ایم اے کے ممبر آر کے جین، وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ رجنی سیکری سپل اور این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل سنجے کمار نے شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More