38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نے پیشہ ورانہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات بل، 2019 سے متعلق ضابطے کومنظوری دی

Urdu News

نئی دہلی ،’ سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ اور ’ سب کا وشواس‘ کے جذبے کے تحت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بھلائی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے ساتھ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے پارلیمنٹ میں پیشہ ورانہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات ،بل 2019 سے متعلق  ضابطے کو متعارف کرانے کے لئے  اپنی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے سے موجودہ حالات کے مقابلے کئی گنا  زیادہ سلامتی، صحت اور کام کاج کے حالات کے کوریج  میں اضافہ ہوگا۔

محنت سے متعلق 13مرکزی قوانین کی متعلقہ دفعات  کے انضمام،  سہل کاری  او ر معقولیت پر پرکھنے کےبعد نئے ضابطے کووضع کیا گیا ہے:

  • فیکٹریز ایکٹ، 1984
  • کانکنی ایکٹ، 1952: ڈوک ورکرس (سفیٹی، صحت اور ویلفیئر) ایکٹ ، 1986۔
  • بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرس ( روزگارکو مستقل کرنا اور سروس کے شرائط) ایکٹ،    1996۔
  • پلانٹیشن لیبر ایکٹ، 1951۔
  • کنٹریکٹ لیبر (ریگولیشن اور منسوخی) ایکٹ  ، 1970۔
  • بین ریاستی مہاجر کام کرنے والے افراد( روزگارکو مستقل کرنا اور سروس کے شرائط) ایکٹ،    1979۔
  • ورکنگ جرنلسٹ اور اخبارات میں کام کرنے والے دیگر ملازمین (سروس کے شرائط اور متنوع قوانین) ایکٹ ، 1955۔
  • ورکنگ جرنلسٹ(تنخواہوں کی شرحوں کو طے کرنے کا)ایکٹ، 1958۔
  • موٹر ٹرانسپورٹ ورکرس ایکٹ ، 1961۔
  • فروخت کو فروغ دینے والے ملازمین  (سروس کے شرائط) ایکٹ، 1976
  • بیڑی اور سگار ورکرس (روزگار کے شرائط) ایکٹ، 1966۔
  • سنیما ورکرس اور سنیما تھیئٹر ورکرس  ایکٹ، 1981۔اس کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ تمام قوانین کوڈ میں انضمام کے بعد  منسوخ قرار دے دیئے جائیں گے۔

فوائد:

سلامتی، صحت، ویلفیئر اور کام کے بہتر حالات  ورکروں کی خوشحالی کے لئےلازمی ہیں۔ اسی طرح سے ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے بھی یہ ضروری ہے، کیونکہ ملک کی صحتمند افرادی قوت  زیادہ پیداوار کرنے والی ہوگی۔علاوہ ازیں  حادثات میں کمی واقع ہوگی اور ان  تمام حالات سے ملازمین کو اقتصادی سطح پر فائدہ حاصل ہوگا۔ملک کی تمام افرادی قوت تک سلامتی اور کام کے صحتمند حالات کی توسیع کےمقصد کے ساتھ نئے ضابطے سے موجودہ تقریباً 9 بڑے شعبوں سے تمام اسٹیبلشمنٹ، جن میں 10 یااس سے زائد ملازمین ہیں، کے ورکروں کے لئے سلامتی، صحت اور کام کے حالات بہتر ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More