Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ریاستوں کے اسٹارٹ اپ پروگراموں کا دوسرا ایڈیشن جاری کیا

Urdu News

نئیدہلی۔ ڈپارٹمنٹ آف پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 2018 میں ریاستوں کی اسٹارٹ اپ درجہ بندی کے پہلے کامیاب اجراء کے بعد سال 2019 کے لئے اسٹارٹ اپ میں ریاستوں کی درجہ بندی کے دوسرے ایڈیشن کا اجراء کیا۔ پہلے دور میں  27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں نے شرکت کی تھی۔ اسٹارٹ اپ درجہ بندی  کے نظام کا مقصد اسٹارٹ اپ کی امداد وحمایت کیلئے  ایک ٹھوس ماحولیاتی نظام تیار کرنے  کے کام میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی درجہ بندی کا تعین کرنا ہے۔ یہ نظام  ایک دوسرے کے طریقوں پر کام کرنے ، شناخت کرنے اور ایک دوسرے کے طریقے سیکھنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے۔

سال 2019 کے درجہ بندی فریم ورک میں 7 ستون اور تین عملی نکات شامل ہیں۔ یہ سات ستون  ادارہ جاتی حمایت ، ضابطوں کی سہل کاری ، عوامی خریداری کی سہل کاری  اور رابطہ کاری کے میدان میں ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششیں کی اندازہ کاری کریں گے۔ اس درجہ بندی کا مقصد یکم مئی 2018 سے 30 جون 2019 تک کے  وقفہ اندازہ کاری کے دوران ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات کی اندازہ کاری کرنا ہے۔

ڈی پی آئی آئی ٹی نے ریاستی  سرکاروں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی  سرکاروں کے ساتھ متعدد ادوار کی مشاورت کے بعد ایک فریم ورک تیار کیا ہے اس فریم ورک نے گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں بہتر طور پر اسٹارٹ اپس سے فیڈ بیک حاصل کرنے پر واضح طور پر زور دیا ہے اور اس کام میں اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے دیگر اہم شراکت داروں کو شامل کیا  جانا ہے۔ ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے اسٹارٹ اپ رینکنگ ڈیش بورڈ پر اپنی جانب سے اصلاحات پیش  کریں گے جس کی ویب سائٹ  درج ذیل ہے: www.startupindia.gov.in.

اس کے ساتھ ہی  ڈپارٹمنٹ آف پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی)کی ایک تجویز یہ بھی ہے کہ  درجہ بندی کے فریم ورک کے سات ستونوں میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی مثالی کارکردگی کا اعتراف کیا جائے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی  کی جانب سے 2019 کی درجہ بندی کے جزوکی حیثیت سے ریاستی سرکاروں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں کے جدت طراز اسٹارٹ اپ پروگراموں کا اعتراف کیا جائیگا۔

سال 2018 میں درجہ بندی کے فریم ورک  کے آغاز کے ساتھ  مرکزی  سرکاروں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکاروں نے فعال ہوتے ہوئے پورے ملک میں اسٹارٹ اپ تحریک کو مزید فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ اب تک 25 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے  اپنی اہم اسٹارٹ اپ پالیسیاں  پیش کی ہیں تاکہ اپنے اپنے میدان میں اسٹارٹ اپس کو ترغیب دی جاسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More