36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے ’’ریڈیوکشمیر- اِن ٹائمس آف پیس اینڈ وار‘‘ کے عنوان کی کتاب کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی  اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج یہاں ڈاکٹر راجیش بھٹ کی تصنیف کردہ کتاب  ریڈیو کشمیر- اِن ٹائمس آف پیس اینڈ وار(ریڈیو کشمیر- امن اور جنگ کے دور میں) کا اجراء کیا ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جامع اور گہرائی سے تحقیق کے بعد جموں پر  کتاب تصنیف کرنے کے لئے مصنف کی کوششوں کی ستائش کی اور انہیں مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ مصنف کو تحریری اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اور سرکاری میڈیا میں کام کرنے کا وسیع  تجربہ ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ریڈیو کی رپورٹنگ کی اپنی الگ اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو ایک چھوٹے سے سیٹ اپ کی سطح سے بڑھتے ہوئے اس سطح تک پہنچ گیا ہے جہاں دور دراز کے علاقوں میں بھی لوگوں کی زندگی پر اس کا اثر پڑتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حال ہی میں جموں وکشمیر کے رام بن ضلع میں پتنی ٹوپ کے مقام پر آل انڈیا ریڈیو کا ایک 10 کلو واٹ کے ٹرانسمیٹر کا افتتاح ہوا ہے جو مختلف اضلاع میں اس کے آس پاس 60 کلو میٹر دائرے میں رہنے والے لوگوں کو خدمات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ریڈیو اسٹیشن ادھم پور میں بھی جلد ہی قائم کیا جائے گا۔

 جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے بارے میں بولتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست کے بہت سے طلباء نے ، جنہیں ’’کشمیر سپر -30 ‘‘ پروجیکٹ کے تحت مدد دی گئی ہے ، حالیہ برسوں میں جے ای ای  کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال جموں وکشمیر کے نوجوان سول سروس امتحان میں اعلیٰ پوزیش حاصل کررہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوان محنت کرنے والے ہیں اور تابناک مستقبل کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رسائی کے ساتھ  دنیا کے ساتھ اچھی طرح مربوط ہوگئے ہیں۔

ریڈیو کشمیر – ان ٹائمس آف پیس  اینڈ وار ‘‘ نامی کتاب حکومت اور عوام کے اسٹریٹجک مفادات کا تحفظ کرنے اور  ملک کی فلاح وبہبود اور سکیورٹی سے متعلق اہم معاملات سے نمٹنے میں میڈیا کے ذریعے ادا کئے گئے اہم رول کے بارے میں مصنف کے ذریعے کی گئی جامع اور تفصیلی تحقیق کے بعد منظر عام پر آئی ہے۔ 1947 میں اس کے آغاز کے بعد سے ہی ریڈیو کشمیر کے ذریعے سماجی اور ثقافتی تانے بانے کو مستحکم کرنے میں ریڈیو کشمیر کے ذریعہ ادا کئے گئے رول کو مصنف نے اجاگر کیا ہے۔ اس میں ریڈیو کشمیر کے ذریعے ملک اور عوام کی خدمت ، اس خطے میں جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے میں ریڈیو کشمیر کے منفرد رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 مصنف ڈاکٹر راجیش بھٹ فی الحال نئی دہلی میں آل انڈیا ریڈیو کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے پالیسی ڈویزن میں تعینات ہیں۔ ڈاکٹر بھٹ نے  250 سے زیادہ تعلیمی تحقیقی پیپر اور مضامین تصنیف کئے ہیں۔ اس موقع پر اے آئی آر کے ڈی جی جناب ایف شہریار اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More