37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پہلی قومی ای ایم آر ایس نیشنل اسپورٹس میٹ2019 حیدرآباد میں شروع ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، ایک لوویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے طلباء کے قومی سطح کے پہلے کھیل کود مقابلوں کا کل قبائلی امو رکے وزیر مملکت جناب جسونت سنگھ سومن بھائی بھابھور نے حیدرآباد کے مقام گاچی باؤلی کے جی ایم سی بال یوگی اسٹیڈیم میں افتتاح کیا۔ اس موقع پر قبائلوں کی فلاح وبہبود کے سیکریٹری ڈاکٹر بینہور مہیش دتہ اکّا ، تلنگانہ کی حکومت کے قبائلیوں کی فلاح وبہبود کے کمشنر ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چونگتھو، تلنگانہ قبائلی فلاح وبہبود رہائشی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی کے آئی پی ایس سیکریٹری ڈاکٹر آر ایس پروین کمار اور اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ کے چیئر مین جناب اے وینکٹیشور ریڈی  بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کے اہلکار بھی موجود تھے۔

جناب بھابھور نے اپنے افتتاحی خطبے میں  حکومت ہند اور قبائلی امور کی وزارت کے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ ہندوستان میں قبائلی آبادی کی ترقی کو یقینی بنائیں گے، جس کا اظہار نہ صرف یہ کہ وزارت کے لئے مختص کئے گئے وسائل کی مقدار بھی اضافے سے ہوتا ہے، بلکہ درج فہرست قبائل کے حصے (جو پہلے ٹرائبل سب پلانٹ کہلاتاتھا) اور دیگر مرکزی وزارتوں کے حصے کی رقموں میں اضافے سے بھی ہوتاہے۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ حکومت نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میں ہر اس بلاک میں جہاں 50 فیصد یا اس سے زیادہ قبائلی آبادی ہو ای ایم آر ایس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 2022ء تک ان علاقوں میں بھی جہاں قبائلیوں کی تعداد 20ہزار یا اس سے زیادہ ہے ای ایم آر ایس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح پہلے سے کام کرنے والے 288 ای ایم آر ایس کی جگہ تقریباً 462 اسکول قائم کردیئے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں تمام ریاستوں سے شرکت کرنے والے طلباء کی طرف سے ایک شاندار مارچ پاسٹ کیا گیا ، جس کے بعد تلنگانہ کے قبائلی افراد کے مختلف رہائشی اسکولوں کے طلباء کی طرف سے ایک ثقافتی پروگرام پیش کیاگیا۔

وزیر موصوف نے ایک ایپ ‘ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ’ کا آغاز بھی کیا، جسے اس موقعے کے نام وقف کیاگیا۔اس پروگرام میں ملک کی 20 ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 1777 طلباء نے شرکت کی ، جن میں 975 لڑکے اور 802 لڑکیاں شامل تھیں۔ 16جنوری2019ء کو  چلنے والے اس تین روزہ پروگرام میں 13قسم کے مقابلے ہوں گے، جن میں ہاکی، کشتی ، فٹ بال، تیر اندازی، والی بال، کبڈی، ہینڈ بال، کھوکھو اور ایتھیلیٹکس شامل ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002WLPX.jpg

16 جنوری 2019ء کو ہونے والی اختتامی تقریب میں قبائلی امو رکے مرکزی وزیر جناب جوال اورام، قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب سدرشن بھگت اور قبائلی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب دیپک کھنڈیکر بھی موجود ہوں گے۔

ایک لوویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکولوں(ای ایم آر ایس) کی اسکیم حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کی ایک اہم اسکیم ہے، جس کی شروعات 98-1997میں کی گئی تھی، جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے قبائلی طلباء کی رسائی معیاری تعلیم تک ہوسکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More