26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘پریٹن پرو’ کے چودہویں دن پورے ملک میں تیوہاروں کا تیوہار‘ پریٹن پرو’ منا یا گیا

Paryatan Parv- Festival of Festivals 14th Day Of Paryatan Parv Celebrated Across The Country
Urdu News

نئی دہلی،  اکتوبر۔تیوہاروں کے سیزن کے دوران سیاحت اپنے آپ میں پورے ملک میں تقریبات اور پریٹن پرو کی تقریبات کے سلسلے کی تفصیل ہے ۔ تیوہاروں کا تیوہار پریٹن پر،و دیوالی کے ہفتہ میں داخل ہو رہا ہے ۔ یہ تیوہار پورے ملک میں پریٹن پرو کے پہلے سے بنے ماحول کو رنگ اور روشنی سے  مزید روشن کر رہا ہے ۔

ہندوستان میں کئی رنگوں کی تقریبات منا ئی جا تی ہیں، جن کا دنیا میں کہیں بھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم بحیثیت ایک قوم کے صرف تاریخوں پر توجہ مرکوز کر نے کے بجا ئے زیا دہ رنگ برنگے تیوہار منا تے ہیں ۔ یہاں کی زندگی تیوہاروں کے پہیے پر رواں دواں ہے ۔ ہر 15 دن یا مہینہ میں ایک نیا تیوہارآتا ہے جسے ہر ریا ست اپنے طور پر منا تی ہے اور ہر مو سم ایک نئے تیوہار کے لئے مخصوص ہے ۔ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ پورے ملک کی زندگی سال بھر نئے تیوہار کی تیا ریوں میں مصروف رہتی ہے ۔

تیوہار، ہندوستانی کی ما لا مال تہذیبی وراثت کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ کبھی فصل کی تیا ری کی خوشی سے متعلق ہے تو کچھ مذہبی عقائد اور رسم و رواج پر مبنی ہے ۔ کچھ تو تیوہار صرف خوشیوں کے لئے منا ئے جا تے ہیں ۔ سیاحت اور تیوہار ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔یہ تیوہارسیاحت کا اہم حصہ ہیں جو سیاحوں کے ملک کے دورے کے دوران وقوع پذیر ہو تے ہیں ۔ دیوا لی کا تیو ہا ر (روشنیوں کا تیوہار)پوری دنیا میں معروف ہے ۔ اسی طرح ہولی ہے ۔ رنگوں کا تیو ہار – یا راجستھان کے ریگستان کا تیو ہار اور بہت کچھ ہیں ۔ یہ  تیوہار پوری دنیا سے آنے والے سیا حوں کی دلچسپیوں کا مرکز بنتے ہیں ۔ سیاحت کے تیو ہار نے پورے ملک کو تیوہار کے رنگ میں رنگ دیا ہے ۔

‘پریٹن پرو ’ کا چودہواں دن

پریٹن پرو کے چودہویں دن کی شروعات انڈیا ٹورزم دہلی کے ساتھ پنچاب کی ریا ستی حکومت کے ذریعہ امرتسر میں سائیکل ریلی کے انعقاد کے ساتھ کی گئی ہے ۔ امرتسر میں منعقدہ دوسری تقریبات میں گائیڈیڈ ہیریٹیج واک ، کرافٹ میلہ اور گووند گڑھ قلع میں ثقافتی شام کا انعقاد شامل ہے ۔

گجرات کی ریا ستی حکومت نے پوری ریا ست میں ندی کنا رے اور کنکریا ، احمدآباد اورپور بندر میں گجرات کے محکمہ سیاحت کے ذریعہ نمائشوں، دوارکا کےسومناتھ میں جنگلا تی زندگی سے متعلق نما ئش ، سپو تارا میں ساحلی سمندر پر سیاحت سے متعلق نما ئش جیسی متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہے ۔ اترا کھنڈ کی ریا ستی حکومت نے ہر ی دوار کے گھاٹوں پر، دیو دیپا ولی کا اہتمام کیا ہے ۔

اتر پردیش کی ریا ستی حکومت کے ذریعہ بھگوان شری رام کی اجو دھیا واپسی کی یاد میں دیپا ولی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ کیرا لہ کی ریا ستی حکومت نے ویا ند ضلع میں مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں کا اہتمام کیا ہے ۔نوجوانوں کے امور کی وزارت کے ذریعہ این وائی کے ایس کی وساطت سے مغربی چمپا رن ضلع میں ضلعی سطح پر ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔

ہندوستان کے دفتر سیاحت نے آئی ایچ ایم ایس کے ساتھ مل کر پورے ملک میں مختلف مقامات پر مقامی افراد اور شرکا کے لئے بیداری پیدا کر نے کے پروگرام ، نکڑ ناٹک ، ہیریٹیج واک ، ورک شاپ جیسی متعدد سر گرمیوں کا انعقاد کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More