36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریٹن پرو کے تیرہویں دن کی تقریبات

Celebration of 13th Day of Paryatan Parv
Urdu News

 نئی دہلی؍ ،سیاحت کا شعبہ ہندوستان میں ایک ایسا شعبہ ہے، جس سے بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور اس سے معاشرے کے کم ترقی یافتہ طبقوں کی  ترقی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔پریٹن پرو کا ایک مقصد اقتصادی ترقی کے ایک بڑے ذریعے کے طورپر سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔معاشرے کے تمام طبقوں کی سرگرم شرکت کے ذریعے روزگار اور غریبی کے خاتمے پر پڑنے والے اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔پریٹن پرو کا اصل موضوع‘سب کے لئےسیاحت ہے’ کیونکہ اس کا مقصد سماج کے ہر طبقے اور اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کو خواہ ان کا تعلق منظم شعبے سے ہو یا غیر منظم شعبے سے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے اور اس  کی ترقی سے وابستہ کرنا ہے۔

پریٹن پرو کے دوران حساس بنانے کے پروگراموں ، صلاحیت سازی کے پروگراموں اور تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے، تاکہ خدمات فراہم کرانے والوں کو سیاحت کے موزوں طریقوں اور معلومات سے آگاہ کیا جاسکے اور وہ سیاحت کو فروغ دینے والوں کے طورپر کام کرسکیں۔اس طرح کی کوششوں کے سلسلے میں نوجوان مردوں اور عورتوں کو تربیت دی جارہی ہے، تاکہ وہ اس صنعت میں ذرائع کے طور پر کام کریں ۔ اس سلسلے میں سیاحت کے بارے میں حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لئے جن میں کالج جانے والے طلباء بھی شامل ہیں اور وہ نوجوان جو نوجوانوں کی انجمنوں اور تنظیموں سے وابستہ ہیں، انہیں رفتہ رفتہ اس کام کی تربیت دی جارہی ہے۔مقامی طبقوں کے مابین سیاحت کی اہمیت کے بارے میں ایک آگاہی پیدا کی جارہی ہے، تاکہ ان کے ذریعہ آمدنی میں اضافہ ہو، ان کا معیار زندگی بلند ہو اور مجموعی طورپر علاقے کی ترقی ہو۔ اس کے لئے مقامی فنون ، کلچر، دستکاری اورکھانا پکانے کے کام وغیرہ کو ترقی دی جارہی ہے، تاکہ اس سے روزگار پیدا ہو۔

کیونکہ ہندوستان میں مہمان نوازی کی صنعت کو تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے چیلنج کا سامنا ہے، اس لئے پریٹن پرو ان لوگوں کو ایک موقع فراہم کرتاہے، جو سیاحت کے کاروبار سے براہ راست یا بالواسطہ طورپر وابستہ ہیں کہ وہ اپنے آپ میں بہتری پیدا کریں اور کسی نہ کسی صورت سے اس صنعت کا حصہ بنیں۔اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ پریٹن پرو کے دوران جو کوششیں کی گئی ہیں، وہ دھندلی نہ پڑ جائیں سیاحت کی وزارت کا مشن نہ صرف اس شعبے کو درکار تربیت یافتہ افراد فراہم کرے گا، بلکہ خدمات مہیا کرانے والے موجودہ لوگوں کی صلاحیت کی تصدیق بھی کرے گا ، تاکہ اس خلیج کو پُر کیا جاسکے۔ سیاحت کی وزارت نے ایک حکمت عملی تیار کی ہے، جس کا مقصد اس شعبے کے صلاحیت کے فرق کو کم کرنا ہے۔اس کے لئے ایسے افراد تیار کرنے کے لئے جنہیں روزگار پر لگایا یاسکے ان کے لئے تھوڑی مدت کے تربیتی پروگرام چلائے جارہے ہیں۔

سیاحت کی وزارت کی طرف سے دو اہم اسکیموں سوودیش درشن اور پرساد کے ذریعہ سرکٹوں اور سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔ان اسکیموں کا ایک اہم مقصد سیاحت کو جامع انداز سے ترقی دینا ہے،جس میں مقامی طبقوں کی سرگرم شرکت کے ذریعے روزگار کے مواقع پیداہوں ۔اس اسکیم پر ‘ذمہ دارانہ سیاحت’ کے ذریعے خصوصی انداز سے عمل کیا جارہا ہے۔

پورے ملک میں پریٹن پرو کا تیرہواں دن

پریٹن پرو کے تیرہویں دن وزارت سیاحت نے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے ، سفری ایسوسی ایشنوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد سیاحت کے شعبے میں سابق فوجیوں کی خدمات سے فائدہ اٹھانا تھا۔

کلچر اور آئی جی این سی اے کی وزارت نے چنئی میں للت کلا اکیڈمی میں ایک نمائش کا اہتمام کیا،جس کا عنوان تھا کورئی اونرم ایلئی، ایم ایس: موسیقی کی ایک علمبردار ۔

جھارکھنڈ کی حکومت کے اطلاعات اور تعلقات عامہ کے محکمے نے ہزاری باغ میں سنسکرت میوزیم کے تعاون سے ایک ٹرائیبل ہیریٹیج واک کا انتظام کیا۔

کیندریہ ودیالوں اور نودیہ ودیالوں نے اپنے طلباء کے لئے سیرو تفریح کے مختلف دوروں کا انتظام کیا تاکہ وہ تہوار کے اس موسم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

انڈین ٹورزم کولکاتہ نے اڈیشہ کی ریاستی حکومت کے تعاون سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا مثلاً سیاحت اور دستی مصنوعات سے متعلق نمائش اور خوراک کے اسٹال ،اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو حساس بنانے کا پروگرام ، کلچرل پروگرام طلباء کے لئے چلکا جھیل (رامبھا) میں کوئز کمپٹیشن وغیرہ۔

گواہاٹی کے سیاحت کے شعبے نے ریاستی حکومت کے تعاون سے سیاحتی سرگرمیوں کا انتظام کیا ہے، مثلاً کشتی رانی ،ڈونگی چلانا، ہیلوئی ہنڈا میں پتھریلی چٹانوں پر چڑھنا،ہوٹل والوں کے لئے سیاحت سے متعلق ورک شاپ اور ٹور آپریٹروں، ٹریول ایجنٹوں کے ساتھ ورک شاپ کا اہتمام اور گوہاٹی میں لال ماٹی کے مقام پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انٹر پرونیئر شپ میں دیہی سیاحت سے متعلق ایک ورک شاپ کا انعقاد۔

دہلی کی انڈین ٹورزم نے آئی ایچ ایم اور آئی آئی ٹی ٹی ایم کے تعاون سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا ،مثلاً لال قلعے میں سیاحت اور دستکاری سے متعلق نمائش، سنجے پارک سروجنی نگر میں یوگا کی مشق،قطب مینار میں یوگا کی مشق، مہرولی کے آرکیلوجیکل پارک میں ہیریٹیج واک،اندر پوری مارکیٹ نئی دہلی میں اور سیکٹر 42 چنڈی گڑھ میں دوکانداروں ، خوانچہ فروشوں، رکشہ چلانے والوں اور آٹو ڈرائیوروں کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔

مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، کیرالہ، جھارکھنڈ اور گجرات کی حکومتوں نے کلچرل ایویننگزاور مقابلے جیسے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا۔

دوسری مرکزی وزارتیں بھی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرکے پریٹن پرو میں شرکت کررہی ہیں۔ ریلوے کی وزارت نے ملک کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پرسجاوٹی روشنی کا انتظام کیا ہے۔شہری ہوابازی کی وزارت کے تحت ملک میں بہت سے ہوائی اڈوں پر بھی چراغاں کیا گیا۔

ہندوستانی سیاحت کے دفاتر نے آئی ایچ ایم کے ساتھ مل کر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا ہے ۔ مثلاً حساس بنانے کا پروگرام نکڑ ناٹک ، ہیریٹیج واک اور پورے ملک میں عام لوگوں کے لئے ورک شاپ وغیرہ ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More