33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وسائل کی اہمیت سے متعلق حکمت عملی کے عمل درآمد کے لئے نیتی آیوگ کی پہل

Urdu News

نئی دہلی۔ نیتی آیوگ میں آج وسائل کی اہلیت سے متعلق حکمت عملی کے عملد رآمد کے سلسلہ میں شراکت داروں کے بین محکمہ جاتی گروپ کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی۔ ملک میں وسائل کی اہلیت( آر ای) کے عمل درآمد کے خاکہ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کے بعد اہم فیصلے لئے گئے۔ میٹنگ کی صدارت نیتی آیوگ کے پرنسپل مشیر جناب رتن پی واتل نے کی جب کہ وزارت خزانہ کے محکمہ صنعتی پالیسی اور فروغ، ہاؤ سنگ اور مشیری امور کی وزارت، الیکٹروانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی وزارت، وزارت فولاد، وزارت کان کے ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی ، وزارت سمیت اہم وزارتوں/ محکموں کے نوڈل آفیسروں نے شرکت کی۔ان کے وزارتو ں کےساتھ یورپی یونین کے سفیر تھامس کوسلوکی، سی آئی آئی، ایف آئی سی سی آئی، ایس آئی اے، این ایل سی او، ٹاٹااسٹیل، المونیم اور میٹل ریسائیکلنگ اسوسی ایشن کے نمائندوں نے مشاورت میں شرکت کی۔

نیتی آیوگ کے پرنسپل مشیر کے ذریعہ وسائل کی اہلیت کے مطابق حکمت عملی کے درآمد کے تعلق سے  درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا گیا:

  • وسائل کی اہلیت تمام شعبوں کے لئے یکساں طور پر قابل عملدرآمد ہے۔ایجنٹیں کے بہتر استعمال کے لئے اس میں تسلسل قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
  • نیتی آیوگ آر ای حکمت عملی کے عملدرآمد میں آسانیاں بہم پہنچائے گا۔تاہم عملدر آمد کی ذمہ داری متعلقہ وزارتوں/ محکموں کی ہوگی۔
  • آر ای سے متعلق بیس لائن سروے میں بہتر طور پر نشان زد کرنے پر غور کیاجاسکتا ہے۔
  • آر ای سے متعلق صورت حال کے دستاویز اور چار شعبے جاتی حکمت عملی کے دستاویز تیار کئے جائیں گے۔
  • سووچھ بھارت کامطلب صاف ستھری پیداوار اور کانکنی کے ماحول بھی ہے۔ اس طرح آر ای اور سرکولر معیشت اس پہل کا حصہ ہے۔
  • ڈی آئی پی پی کے اشتراک میں آر ای بزنس،  ایزٓف ڈوئس سے متعلق ایک تجرباتی مطالعہ کیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More