27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم 11 فروری 2019 کو پیٹرو ٹیک- 2019 کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 11 فروری 2019 کو  انڈیا ایکسپو سینٹر میں پیٹروٹیک  کا افتتاح کریں گے۔

وہ اِس موقع پر افتتاحی اجلاس کو بھی خطاب کریں گے۔

پیٹروٹیک – 2019 کو ہندوستان کا اہم ہائیڈروکاربن کانفرنس تصور کیا جاتا ہے۔ پیٹروٹیک-2019، تیرہواں بین الاقوامی تیل اور گیس اور نمائش کا انعقادحکومت ہند کی وزارت پیٹرولیم وقدرتی گیس کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔

دس فروری سے 12 فروری 2019 تک چلنے والی اِس تین روزہ میگا تقریب میں ہندوستان کے تیل اور گیس کے شعبہ میں بازار اور سرمایہ کار دوست ترقی کی نمائش کی جائے گی۔ شراکت دار ممالک کے  توانائی کے95 وزراء اورتقریباً 70 ممالک کے 7 ہزار نمائندوں کی پیٹروٹیک-2019 میں شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس کے علاوہ اس تقریب میں ایک ہمعصر نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو مارٹ میں 2000 اسکوائر میٹر پر محیط ہے۔پیٹروٹیک – 2019 نمائش میں  13 سے زائد ملک کے پویلین اور 40 سے زائد ممالک کے تقریباً 750 نمائش کار حصہ لے رہے ہیں۔اس نمائش کا خصوصی موضوع میک ان انڈیا اور قابل تجدید توانائی ہے۔

وزیر اعظم نے 5 دسمبر 2016 کو پیٹروٹیک -2016 کے 12ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کی توانائی کے مستقبل  کے لیے ہمارے وژن کے چار ستون ہیں:

توانائی کی رسائی،توانائی کیا کارکردگی، توانائی کی پائیداری اور توانائی کا تحفظ’’۔

وزیر اعظم نے عالمی ہائیڈروکاربن کمپنیوں کو آنے اور میک ان انڈیا میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی اور انھیں یقین دلایا کہ لال فیتہ کو لال قالین میں بدلنا ہمارا مقصد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More