35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کل نیشنل پولیس میموریل قوم کے نام وقف کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، آزادی کے بعد سے پولیس اہلکاروں کے ذریعے دی جانے والی جان کی قربانی کے اعتراف میں کل وزیر اعظم جناب نریندر مودی نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم) قوم کے نام وقف کریں گے۔

سن 1659 میں اسی دن لداخ کے ہاٹ اسپرنگز میں چینی فوجیوں کے ہاتھوں جو پولیس اہلکار ہوئے تھے انھیں کی یاد میں 21 اکتوبر کو ہر سال  یوم پولیس یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ میموریل شانتی پتھ کے اتری کنارے پر چانکیہ پوری میں 6.12 ایکڑ زمین  پر تیار کیا گیا ہے۔

اس پولیس میموریل میں ملک کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی نمائندگی کی گئی ہے۔

سن 1947 سے اب تک 34844 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ ان میں سے 424 اسی سال شہید ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی  بہادر پولیس اہلکار ملک کے مختلف علاقوں مثلاً کشمیر، پنجاب، آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ خطوں  میں  دہشت گردی (جس کو کچھ جگہوں پر ملی ٹینسی اور انسرجینسی  کہا جاتا ہے) کے خلاف  لڑتے ہوئے  اپنی جان کی قربانی دی ہے۔

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جرائم کو روکنے اور نظم ونسق  قائم کرنے کی کوششوں میں شہید ہوئے ہیں۔

نیشنل پولیس میموریل  کے مرکز میں ایک 30 فٹ کی لاٹھ نصب کی گئی ہے جو کہ  ایک ہی گرینائٹ پتھر سے تیار کی گئی ہے جس کا وزن 238 ٹن ہے اس کا وزن اور رنگ  جان کی عظیم قربانی کی سنجیدگی اور اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لاٹھ کے نیچے 60 فٹ لمبی ایک ندی  امن اور عوامی نظام قائم رکھنے میں پولیس کے مرد اور خاتون اہلکاروں کی مسلسل خدمات کو ظاہر کرتی ہے۔

دیوارِ شجاعت پر گرینائٹ پتھر پر 34844 شہیدوں کے نام کندہ کئے گئے ہیں۔

ایک پولیس  میوزیم بھی قوم کے نام وقف کیا جائے گا ۔اس میں  ہندوستانی پولیس کی تاریخ کے مختلف اہم واقعات کو دکھایا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More