36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے کیدار ناتھ مندر میں پوجا کی -تعمیر نو کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Urdu News

نئیدہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،دیوالی کے تیوہار کے موقع پر  کیدارناتھ پہنچے ۔اس موقع پر انہوں نے کیدارناتھ مندر میں پوجا کی ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے مندر کے چاروں اطراف میں گھوم کر وہاں جاری تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سینئیر افسران نے وزیر اعظم موصوف کو جاری کاموں کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اس موقع پر مندر کے احاطے میں موجود مختلف لوگوں سے گفتگو بھی کی ۔

          واضح ہوکہ کیدار ناتھ مندر میں آج کل زبردست نو تعمیراتی منصوبوں کا کام جاری ہے اور 2013  کے بعد اس علاقے میں آئے بھیانک سیلاب  اور زمین دھنسنے  کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیرات نو کا کام پوری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More