26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت نے ویسٹ نائل فیور (بخار) پر تیاریوں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے بیماری کی روک تھام کے قومی مرکز (این سی ڈی سی )  کےافسروں کے ساتھ آج کیرالا کے ملّا پورم ضلع میں ویسٹ نائل فیور (بخار ) سے نمٹنے کے لئے موجودہ صورتحال ،ریاست کی تیاریوں اور کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو نے ملّا پورم کے لئے ایک کثیر ڈسپلینری  پبلک ہیلتھ ٹیم تعینات کی ہے تاکہ ضلع اور ریاست میں ویسٹ نائل وائرس کے مختلف وبائی پہلوؤں کی تحقیقات کی جا سکے ۔

 ریاست کو مشور دیا گیا ہے کہ وہ مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے ذاتی طور پر بچاؤ اقدامات کے رہنما خطوط نیشنل ویکٹر بورن ڈزیز کنٹرول پروگرام (این وی بی ڈی سی پی ) پر  عمل کریں ۔ یہ رہنما خطوط این وی بی ڈی سی  کی ویب سائٹ:

nvbdcp.gov.in or nvbdcp.gov.in/WriteReadData/l892s/JE-AES-Prevention-Control(NPPCJA).pdf

پر دستیاب ہے۔ وزارت نے ویکٹر کی نگرانی کی بھی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ این وی بی ڈی سی پی کے اشتراک سے اسے کنٹرول کیا جائے ۔ جے ای ؍ اے ای ایس کے تمام کیسوں کی جے ای؍ اے ای ایس کے رہنما خطوط کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ویسٹ نائل وائرس کی جانچ بھی کی جائے ۔ مزید یہ کہ  این وی بی ڈی سی پی کے رہنما خطوط کے مطابق مچھروں کے کاٹنے سے روکنے کےلئے ذاتی طور پر احتیاطی اقدامات کے استعمال کے بارے میں آئی ای سی مہم کے ذریعے کمیونٹی کو بیدار کیا جائے ۔

 ویسٹ نائل فیور(بخار )مچھروں سےپیدا ہونے والی ایک زونوٹک بیماری ہے جو فلاوی وائرس ویسٹ نائل وائرس (ڈبلیو این وی ) کے سبب پیدا ہوتی ہے۔ اس وائرس کا تعلق ان دیگر وائرس سے ہے جس سے جاپانی دماغی بخار ،ایلو فیور اور سینٹ لوئس دماغی بخار ہوتا ہے۔ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے اکثر انسان کو بخار ہوتا ہے۔

ویسٹ نائل وائر س کے لئے جانچ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی الاپوزا میں دستیاب ہے۔ کوذی کوڈ میں این سی ڈی سی برانچ کو ٹائم کے وی سی آر سی کے اشتراک سے ریکٹر کی نگرانی ریکٹر میں ایکسنو تشخیص کے لئے مدد فراہم کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ  اے ای ایس کیس کے بندوبست کے اسپتال پروٹوکول کی تیاری کرے گی اس کے بعد سبھی اسپتالوں کے ذریعے اے ای ایس کے معاملوں سے نمٹا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More