37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت صحت نے عالمی یوم انسداد تپ دق منایا

Urdu News

نئی دلّی: صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے عالمی یوم ٹیوبر کیولوسس ( ٹی بی ) یعنی مانع تپ دق کو یاد گار بنانے کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا اور 2025 تک ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے عہد کو دوہرایا گیا ۔ وزارت صحت کی سیکریٹری محترمہ پریتی سودن نے اس تقریب کی صدارت کی ۔ موصوفہ نے ٹی بی کے مریضوں کو دیکھتے وقت ڈاکٹروں ، نیم طبی عملے ، صف اول کے صحت خدمات سے متعلق کارکنان اور کمیونٹی کے ساجھے دارو ں کی مزید حساس اور ذمہ دارانہ اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ٹی بی کے مریضوں پر توجہ مرکوز ہونے کے ساتھ ساتھ ، ان کے صحت مندہونے کے تئیں ہمدردانہ ہونی چاہئیے انہوں نے کہا کہ بھارت مضبوط صحتی نظام ، خاص طور پر پرائمری ہیلتھ کیئر یعنی ابتدائی صحت دیکھ بھال کی بدولت پولیو سے نجات کے قابل ہو سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھارت کو ٹی بی فری کرنے میں شراکت دار کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔
سیکریٹری موصوفہ نے تقریب میں شامل شرکاء سے بھارت کو ٹی بی سے نجات دلانے میں تعاون اور مدد کے تئیں متحد ہونے کے لئے حلف دلانے میں قیادت کی ۔ تقریب میں متعدد پیش کش کے ذریعہ ملک میں ٹی بی کے بارے میں متعارف کرائی گئی پالیسیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ بھارت اب 2018 میں ٹی بی کے 21.5 لاکھ نئے معاملات سمیت تمام معاملات کو احاطہ کرنے کا اہل ترین بن گیا ہے ۔ عام رسائی کے مقصد سے مفت تشخیص اور علاج کی خدمات اور علاج کے سلسلے میں تمام رکاوٹیں دور کرنے کی پالیسی متعارف کرائی گئی ہیں ۔ ملک گیر طور پر ادویات کی حساسیت کی آزمائش ، مختصر اور نیا طریقہ علاج کو توسیع دی گئی ہے ۔ بھارت انجکشن سے مبرا طریقہ علاج کی جانب گامزن ہے ۔
ریاستوں سے ٹی بی چیمپیئنوں نے ٹی بی سے نجات حاصل کرنے کی اپنی اپنی داستانیں بیان کیں اور دیگر زیر علاج مریضوں کی حوصلہ افزائی کی ۔تقریب میں انڈین جرنل آف ٹیوبرکیولوسس کی جانب سے ٹی بی پر ایک خصوصی شمارہ کا اجراء کیا گیا اور پیشنٹ پرووائیڈر سپورٹ ایجنسی پر ایک ٹول کٹ جاری کی گئی ۔
اس تقریب میں آر این ٹی سی پی اوراین اے سی پی کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل جناب سنجیو کمار کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور دیگر ترقیاتی ساجھے دار ، کمیونٹی سپورٹ تنظیموں کے افراد شامل تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More