35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت آیوش اور کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق نے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، وزارت آیوش اور  کونسل برائے سائنسی  نیز  صنعتی تحقیق (سی ایس آئی آر)  ، نئی دہلی نے آج  روایتی طریقہ علاج  کے شعبوں میں تحقیق وتعلیم  اور جدید  سائنس کے  ساتھ اسے مربوط  کرنے کے میدان میں تعاون  کے لئے  ایک مفاہمتی عرض داشت  (ایم او یو) پر  دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو پر  وزارت آیوش  کے سکریٹری  جناب ویدیا راجیس کوٹیچا  اور  سی ایس آئی آر  کے ڈائریکٹر جنرل اور  ڈی ایس اے آئی آر کے سکریٹری   ڈاکٹر شیکھر سی منڈے  نے  دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں  ایم او یو پر دستخط کئے۔

سکریٹری موصوف نے اس موقع پر اپنی تقریر میں  کہا کہ پوری دنیا میں  روایتی طریقہ علاج  میں بڑھتی دلچسپی کی وجہ سے  اس علم  کو  قابل تسلیم بنانے کے لئے  نئے اور کثیر رُخی  طریقے اپنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  روایتی حفظان صحت  اور جدید  بنیادی سائنس  کی آمیزش سے  نئے تحقیق اور اختراعات کے وسیع امکانات پیدا ہوئے ہیں جنہیں  مختلف بنیادی نظریات کی تشریح کے لئے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے  دونوں اداروں کے درمیان  جاری پروجیکٹوں  اور  پروگراموں کی  تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ  ابتدائی سائنس  کی توثیق  اور  اس کے بعد  پروڈکٹ کی تیاری  سے متعلق مختلف  مشترکہ تحقیق  و ترقی  کی کوششوں میں  اشتراک  کو بڑھانے سے  اس اہم شعبے میں ہندوستان کے تعاون  کو بہتر بنانے میں نہ صرف  قومی  سطح پر  بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی  کافی مدد ملے گی ۔ اس بین ادارتی تعاون کی  مستقبل کی کوششوں میں  ڈاٹا مائننگ اور  تجزیات  نیز   ادویہ کی تلاش اور تیاری  میں روایتی علم  کو شامل کرنا ہوگا ۔

 سی ایس آئی آر  نے  محکمہ آیوش  ( جو اب وزارت بن گئی ہے)  اس نے مشترکہ طور پر  ایک  روایتی  نالج ڈیجیٹل لائبری  (ٹی کے ڈی ایل)  تیار کیا  تھا  جسے  عالمی پیمانے پر  حیاتیاتی قزاقی اور  ہمارے روایتی علم  کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے  ہندوستان کے طریقہ علاج  کے متعلق  ایک اہم ڈاٹا بیس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ سی ایس آئی آر کی تسلیم شدہ تجربہ گاہوں اور وزارت آیوش کی کونسلوں  نے  منجملہ  دیگر باتوں کے  نایاب ، اور  ناپید ہونے کے دہانے پر  پہنچ چکے  پودوں کی قسموں  (آر ای ٹی)  ، بوٹانیکل  ریفرنس اسٹینڈرڈ اور  فارما کو پوئیل (دوا سازی کے معیارات)  نیز  آیوروید  سے متعلق  ادوایتی خاصیت کے حامل پودوں  کی مختلف قسمیں تیار کرنے  اور  ان کی کاشت  میں بھی  ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔

جڑی بوٹی  سے تیار ہونے والی ادویہ اور  ان کے معاون  کی عالمی سطح پر  مقبولیت کی وجہ سے  وزارت آیوش اور سی ایس آئی آر آج  متعلقہ اداروں کو  اس سلسلے میں  تحقیق و ترقی کی کوششوں پر توجہ دینے کے لئے  ایک پرچم کے تلے  لارہی ہے۔ مفاہمتی عرض داشت کے تحت دونوں ادارے  بنیادی تحقیق  سے متعلق  تحقیق و ترقی  ، آیوش سے متعلق مخصوص  تشخیاصی آلات  ، لنکنگ مائیکرو بیوم ، جین ایکسپریشن اور  پراکرتی ،  کثیر عنصری  جڑی بوٹیوں کے  مرکبات تیار کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس میں ہندوستان کا روایتی طریقہ علاج  (آئی ایس ایم)  میں جدید  سائنسی طریقہ کو شامل کرنے کے  طریقہ  تلاش کرنا،امراض کی علامتوں کو باہم جوڑنا شامل ہوگا۔ مزید برآں یہ  ادارے  ٹی کے ڈی ایل ، آیوروید ، سدھ اور یونانی  (اے ایس یو)  میں بین الاقوامی معیاری اصطلاحات  تیار کرنے  نیز  ادویاتی خاصیت  کی حامل جڑی بوٹیوں  ، غذا وغیرہ سے متعلق ڈاٹا بیس  کی  تیاری میں بھی تعاون کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More