24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ خواتین ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ خواتین ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ 2018 کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کر رہا ہے اور اس موقع پر بروز اتوار یعنی 16 دسمبر 2018 کو خواتین کی صنعتکاری سے متعلق پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) کے پروٹل کو اصلاح شدہ شکل میں  بھی لانچ کرے گا۔

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے اور ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا 2018 ایوارڈ تقسیم کریں گے اور ڈبلیو ای پی کے اپ گریڈیٹڈ پورٹل کا بھی آغاز کریں گے۔ نیتی آیوگ کے وی سی ڈاکٹر راجیو کمار، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب  امیتابھ کانت، بھارت میں اقوام متحدہ کے مقیم کوآرڈینیٹر جناب یوری افناسیف بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈ کی تشکیل ہندوستان بھر کی ایسی مثالی خواتین کی  کوششوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے کی گئی تھی جنھوں نے متعلقہ شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سال کا موضوع ہے ‘‘خواتین اور صنعتکاری’’ اس سلسلے میں 15 کامیاب خواتین کو چھ مہینے طویل عمل کی کارروائی کے بعد منتخب کیا گیا ہے جنھوں نے صنعتکاری کی دنیا میں خواتین کی حیثیت سے زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اپنی شناخت قائم کی ہے۔

خواتین کی صنعتکاری سے متعلق پلیٹ فارم کا مقصد ملک میں صنعتکارانہ ایکو نظام کو بدلنا ہے اور یہ پلیٹ فارم مستقبل کی ہونہار خواتین صنعتکاروں  کے لیے ون اسٹاف ریسورس سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔ اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ وہ معیشت کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ ایک وسیلے یا ذریعے کے طور پر کام کرے اور تمام متعلقہ شراکت دار یکجا ہوسکیں اور صنعتکاروں کو درکار ضروری امدادی خدمات یعنی رہنمائی ، سرپرستی، سرمایہ کاری کے ذرائع ، عمل درآمد اور نفاذ وغیرہ کے ضمن میں اپنی جانب سے امداد فراہم کرسکیں۔

مذکورہ تقریب کے تحت ‘‘صنعتکاروں کا تناظر: اسٹارٹ اَپ سے نمو تک’’ اور‘‘ پے اِٹ فارورڈ: کس طرح ڈبلیو ای پی بطور پلیٹ فارم مدد فراہم کرسکتا ہے’’ سمیت پینل تبادلہ خیالات منعقد ہوں گے۔ پینل میں شامل اراکین میں صنعتکار، سرمایہ کار، صنعت کے ماہرین مثلاً دیباجنی گھوش، شیوانی وزیر پسرچ، گیتا چندرن، رادھیکا گھئی اور ثانیہ مرزا کے نام شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More