36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کےذریعہ کارکردگی پر مبنی گرانٹس کے سلسلہ میں 15ویں مالیاتی کمیشن کو پرزینٹیشن

Urdu News

نئی دہلی، ویں مالیاتی  کمیشن کی نیتی آیوگ کے ساتھ آج  دوسری میٹنگ ہوئی۔آیوگ کے   وائس چیئرمین ڈاکٹر  راجیو کمار ، اراکین ، سی ای او اور دیگر سینئر اہلکاروں نے مالیاتی کمیشن کے   چیئرمین جناب این کے سنگھ  ، اراکین  اور سینئر اہلکاروں کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا۔

نیتی آیوگ نے 15ویں  مالیاتی  کمیشن کے سامنے  اپنے مشورے پیش کئے اور ریاستوں /مختلف  شعبوں کو کارکردگی کی بنیادپر  گرانٹس  دینے کی  تجویز رکھی۔   اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ  نسبتاً زیادہ   مالدار  ریاستیں  نسبتاً غریب ریاستوں کے مقابلے تیزی سے ترقی کرتی ہیں، نتیی آیوگ نے مرکز کے  ذریعہ  ریاستوں کو وسائل  منتقل کرنے کے سلسلے میں اپنے مشورے پیش کئے۔ آیوگ نے  کمیشن کے  غور و فکر کے لئے  چند ممکنہ  اشاریہ جات ، جدت طرازی اور فنڈز کی  منتقلی  سے متعلق  اپنی سفارشات   اور وسط مدتی اخراجاتی فریم ورک کے سلسلہ میں  اپنی معروضات بھی  پیش کیں۔

 آیوگ کی  سفارشات کی   ستائش کرتے ہوئے چیئرمین  جناب  این کے سنگھ نے کہا کہ   کچھ ٹھوس  اور نئے  خیالات پیش کئے گئے ہیں اور اور کمیشن  ان سفارشات  کا بغور جائزہ لے گا۔  چیئرمین نے مزید کہا کہ   چونکہ نتیی آیوگ مرکزی حکومت کا  ایک اہم  اور لازمی  جزو ہے لہذا  اس کی سفارشات  مالیاتی کمیشن کو پیش کئے جانے والے  مرکزی حکومت کے میمورنڈم کا   لازمی جزو ہونا چاہئے۔

اراکین نے مختلف امور پر  آیوگ کے ذریعہ  پیش کئے گئے  امور پر تبادلہ خیال  بھی کیا   اور متعلقہ امور پر  بحث و تمحیص  بھی کی جن میں مرکز کے ذریعہ  چلائی جانے والی اسکیمیں    شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More