37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کےذریعہ مصنوعی انٹلی جنس پر عالمی ہیکاتھون کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی: قومی مصنوعی انٹلی جنس حکمت عملی میں واضح کئے گئے، مصنوعی انٹلی جنس، سبھی کے لئے مصنوعی انٹلی جنس کے تصور کو مزید توسیع دینے کے وژن کے ساتھ نیتی آیوگ ترقی کی رفتار کے متعدد چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے پائیدار، اختراعی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل تلاش کرنے کے لئے ہیکاتھون کا انعقاد کرتا ہے۔

اس پہل  کو مزید آگے لے جاتے ہوئے نیتی آیوگ مصنوعی انٹلی جنس (اے آئی) تمام عالمی ہیکاتھون کی شروعات کرنے کے لئے سنگاپور میں واقع مصنوعی انٹلی جنس اسٹارٹ اپ پرلن کےساتھ اب اشتراک کر رہا ہے اور ہندوستان کے لئے اہم مثبت سماجی اور اقتصادی اثرات کے حامل مصنوعی انٹلی جنس ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لئے ڈیولپروں ، طلبا و اسٹارٹ اپ اور کمپنیوں کو مدعوکر رہا ہے۔

ترقی کی رفتار کے دوران درپیش متعدد چیلنجوں میں مصنوعی انٹلی جنس میں تقسیم شدہ کمپیوٹنگ اور رازداری کو تحفظ فراہم کرنے والے ٹیکنک مثلاً کثیر فریقی کمپیوٹنگ کے لئے حل تیار کرنے کا سوال ہے۔ اس ہیکاتھون کا مقصد بیداری پھیلانا اور اس کے نتیجے میں ایسا حل تیار کرنا ہے، جو کہ بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے اہل کمپیوٹنگ کا دوہرا فائدہ دے سکے اور جو الگوریتھم کی تربیت کے لئے ڈاٹا کی رازداری کے لئے اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔

نیتی آیوگ نے جدید ترین موبلٹی ایپلی کیشنز تیار کرنے کے مقصد سے پچھلے اگست کے مہینے میں گلوبل موبلٹی سمٹ 2018 کے موقع پر پہلے ہیکاتھون ’’موبیک‘‘کا انعقاد کیا تھا۔ اس ہیکاتھون میں 2000 سے زائد تجاویز موصول ہوئے، ان میں سے سرفہرست 10ٹیموں کو اس چوٹی میٹنگ میں ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔

نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ’’ سبھی کے لئے مصنوعی انٹلی جنس ہیکاتھون لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی سمت میں با معنی، سماجی، اقتصادی اور ٹیکنالوجکل ترقی کو تعاون فراہم کرنے کے نیتی آیوگ کے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یقین ہے ہندوستان مصنوعی انٹلی جنس میں جدت طرازی اور اختراع کے فوائد پہنچانے اور دنیا بھر کے  ترقی پذیر ملکوں میں کمپیوٹنگ کی تقسیم کے عمل میں عالمی مفکر اور علاقائی اقتصادی طاقت کی حیثیت رکھتا ہے۔

اے آئی فار آل گلوبل ہیکاتھون یعنی سبھی کے لئے مصنوعی انٹلی جنس عالمی ہیکاتھون کا اعلان، نومبر 2018 میں ممبئی او آر ایف کے اشتراک سے نیتی آیوگ کے ذریعے منعقدہ مصنوعی انٹلی جنس کانفرنس میں کیا گیا تھا۔

اس ہیکاتھون کا انعقاد دو مرحلے میں کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 15؍جنوری 2019 کو ختم ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ، جس میں صرف پہلے مرحلے سے شارٹ لسٹ کئےگئے شرکاء ہوں گے، 15؍جنوری 2019 کو اختتام پذیر ہوگا۔

اس ہیکاتھون کے لئے جیوری (حَکم )ٹیکنالوجی اور پالیسی ماحولی نظام سے تعلق رکھنے والے سربراہان ہوں گے۔ ان میں نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت، اے آئی فاؤنڈیشن لیب آئی بی ایم کے سربراہ جناب مائیکل وٹ براک، اسکوئیا کیپٹل کے ڈائرکٹر برائے ٹیکنالوجی جناب آنندتحفظ کرنے والے مصنوعی انٹلی جنس اور تقسیم شدہ کمپیوٹنگ پر توجہ مرکوز کر کے پیش کردہ تصورات اور خیالات کو ترقی دینے اور انہیں حتمی شکل دینے کےلئے کہا جائے گا۔

اس ہیکاتھون کے فاتحین 50ہزار امریکی ڈالر کی مالیت کے انعامات کو نقدی اور غیر نقدی دونوں شکل میں شیئرکریں گے۔ علاوہ ازیں ہیکاتھون کے شرکاء کو ہیکاتھون کے شریک اسپانسروں کے ذریعے رہنمائی کی جائے گی اور انہیں تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔۔ اس میں ان کے مصنوعی انٹلی جنس ایپلی کیشن کی ترقی کو رفتار دینا اور ایپلی کیشن کا نفاذ شامل ہیں ۔

‘‘اے آئی فار آل گلوبل ہیکاتھون’’ کے لئے اندراج کا عمل فی الحال https://www.perlin.net/hackathonویب سائٹ پر جاری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More