29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ کی عالمی موبلٹی ہیکاتھون’’موو ہیک‘‘ میں لوگوں نے کیا زبردست دلچسپی کا اظہار

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ کی عالمی موبلٹی ہیکاتھون ’’مووہیک-2018‘‘ کے لئے  دنیا بھر سے زبردست دلچسپی اظہار کیا گیا ہے، جس میں  کُل دو کروڑ سے زیادہ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ پہلی اگست 2018 کو شروع کی گئی اس ہیکاتھون میں اب تک اس کے 10 موضوعات کے تحت 7500 سے زیادہ  اندراج کرائے جا چکے ہیں۔

مووہیک – 2018 کا مقصد موبلٹی یعنی آمد ورفت اور نقل وحمل سے متعلق مسائل کے  اختراعی، متحرک اور قابل عمل حل پیش کرنا ہے۔ ہیکاتھون میں دو رخی مہم  کی گنجائش ہے جس میں (الف)  ’’جسٹ کوڈ اِٹ‘‘: اس کا مقصد اختراعی ٹیکنالوجی ؍ مصنوعات ؍ سافٹ ویئر اور  ڈاٹا کے تجزئے کے ذریعے کوئی حل پیش کرنا ہے  اور (ب) ’’جسٹ سالو اِٹ‘‘ : کا مقصد ٹیکنالوجی کے ذریعے آمد ورفت اور نقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے میں یکسر تبدیلی کے لئے  اختراعی تجارتی نظریات یا پائیدار حل پیش کرنا ہے۔

پسندیدہ انعامی رقم کے علاوہ  اس ہیکاتھون میں دلچسپی کی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ اسمارٹ سٹی، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں میں حل کو پیش کرنے کی خاطر شروع سے آخر تک تجارتی طور پر نافذ کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے۔ مسائل کے موضوعات میں شہروں میں مسافروں کے لئے کثیر جہتی  آمد ورفت ، کثیر جہتی  مال برداری اور ٹرانسپورٹیشن ، سڑک تحفظ اور  موبلٹی کے مستقبل وغیرہ شامل ہیں۔

ہیکاتھون کے لئے اس کے آغاز سے ہی  زبردست دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے اور دنیا بھر کے اعلیٰ ذہن ، جو  مستقبل کے لئے پوری طرح مربوط دنیا کی تعمیر کے چیلنج پر کام کررہے ہیں،  اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

(الف)- ’’جسٹ کوڈ اِٹ‘‘ اور ’’جسٹ سالو اِٹ‘‘ کے تحت 10 زمروں کے لئے ہیکاتھون میں اب تک 7500 سے زیادہ افراد اور 3000 سے زیادہ ٹیموں نے  اپنا اندراج کرایا ہے۔

(ب)-’’جسٹ کوڈ اِٹ‘‘ کے لئے  ،روڈ سیفٹی ، شہروں میں مسافروں کے لئے کثیر ماڈل والی سہولیات اور  بھارت میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے لئے  مصنوعی انٹلیجنس جیسے موضوعات  سب سے زیادہ مقبول ہوئے ہیں جبکہ  پونے اسمارٹ سٹی موبلٹی چیلنج اور  بجلی کے انقلاب کے لئے حل کو  جسٹ سالو اِٹ کے تحت سب سے زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(ج)- اب تک رجسٹریشن کرانے والوں نے سب سے زیادہ دلچسپی دکھانے والے افراد کا تعلق 18 سے 25 سال کی عمر کے گروپ کی ہے۔

(د)- عالمی شرکاء میں امریکہ ، برطانیہ ، اسرائیل اور سنگاپور رجسٹریشن کرانے والوں میں سب سے آگے ہیں۔

موو ہیک کے لئے  سب سے بہتر تجاویز پیش کرنے والوں کو  دو روزہ مخصوص اور سرپرستی والی ورکشاپ میں اپنے پیش کردہ حل کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا اور  انہیں عالمی سطح پر  اسمارٹ سٹیز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لیڈروں کے ساتھ اپنے تجربات اور خیالات  کا تبادلہ کرنے اور سیکھنے کا موقع ملے گا۔ نئی دہلی میں منعقد ہونے والے فائنل کے لئے جیوری میں بھارت کے وائس چانسلر اور  بزنس لیڈر شامل ہون گے جن کی  توجہ کا مرکز موبلٹی  کی تجاویز پر ہوگی۔ ہیکا تھون کے لئے  جیوری اور سرپرستوں میں جناب نندن نلیکانی (انفورسس کے شریک بانی اور چیئرمین) ،جناب دیپ کالرا  (میک مائی ٹرپ ڈاٹ کوم کے سی ای او اور بانی) ، محترمہ دیب جانی گھوش (نیسکوم کی صدر) ، ڈاکٹر ڈینس اونگ (ممتاز آرکیٹکٹ اور  ویریزون کے  آرکیٹیکچر اینڈ سسٹمز انجینئرنگ کے سربراہ) ، محترمہ موہن داس پائی ( انفورسس کے بورڈ ممبر اور سابق سی ایف او) ، جناب سی پی گرنانی ( ٹیک مہندرا کے سی ای او اور ایم ڈی) اور محترمہ نیوروتی رائے ( انٹل انڈیا کی کنٹری ہیڈ) شامل ہیں۔

مووہیک تمام ملکوں کے افراد کے لئے  کھلا ہے اور اس طرح یہ حقیقی طور پر ایک عالمی ہیکاتھون بن گیا ہے۔ جیتنے والوں کے نام کا اعلان موو سمٹ 2018 کے دوران کیا جائے گا جس کا انعقاد نیتی آیوگ کے ذریعے 7 اور 8 ستمبر 2018 کو نئی دہلی میں کیا جائے گا۔

رجسٹریشن ، تجاویز داخل کرنے کی آخری تاریخ اور  موو ہیک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے  ویب سائٹ:  https://www.movehack.gov.in.  پر لاگ کریں۔ چونکہ آخری تاریخ قریب آتی جارہی ہے اس لئے دلچسپی رکھنے والے افراد  درخواست دینے میں جلدی کریں۔ رجسٹریش کرانے والوں کو 200 ڈالر کا مائیکرو سافٹ کلاؤڈ کریڈٹ ملے گا اور وہ موو ہیک کے مخصوص چینل پر 100 سے زیادہ سرپرستوں تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور وہ  کسی بھی قسم کے سوال کا جواب اور وضاحت بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More