40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے راجیہ سبھا کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لئے سبھی سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ایوان کے اجلاس کے افتتاحی دن کے موقع پر آج راجیہ سبھا میں فلور لیڈرز کے لئے اپنی رہائش گاہ پر دیئے ظہرانے کے موقع پر انہوں نے ان سے، لوگوں کی توقعات کی تکمیل کو اعلی ترجیح دینے کی اپیل کی ۔

سبھی اراکین کے ذریعے ایوان کے وقار اور نظم و ضبط کا خیال رکھے جانے اور بہترین پارلیمانی طورطریقوں اور روایات کو برتنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کو ملک میں سبھی قانون ساز اداروں کے لئے مثالی نمونے کے طورپر کام کرنا چاہئے۔

حالیہ انتخابات اور عوام کے ذریعے دیئے گئے مینڈٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ سبھی سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے نیو انڈیا کی تعمیر کے لئے کوششیں کریں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ حکومت ، اپوزیشن اور سبھی پارٹیوں کے نمائندوں کو بلوں کی منظوری سمیت سبھی اہم امور پر صحتمند بحث کرنی چاہئے۔

راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش ، ایوان کے لیڈر جناب تھاور چند گہلوت، اپوزیشن کے لیڈر جناب غلام نبی آزاد، وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی، ریلویز کے مرکزی جناب پیوش گوئل، اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر ، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب ہردیپ سنگھ پوری اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اس  موقع پر موجود تھے۔

ظہرانے میں جن فلور لیڈروں نے شرکت کی، ان میں جناب اے نونیت کرشنن (اے آئی اے ڈی ایم کے)، جناب ڈیرک اوبرائم (اے آئی ٹی سی)، جناب پرسنا آچاریہ(بی جے ڈی)، جناب آر سی پی سنگھ (جے ڈی یو)، جناب وائی ایس چودھری(ٹی ڈی پی)، ڈاکٹر کے کیشو راؤ(ٹی آر ایس)، جناب ٹی کے رنگ راجن(سی پی ایم)، جناب پریم چندر گپتا(آر جے ڈی)، جناب تروچی شیوا(ڈی ایم کے)، جناب سنجے راوت(شیو سینا)، جناب رام کمار کشیپ(آئی این ایل ڈی)، سردار سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا(ایس اے ڈی)، جناب سنجے سنگھ(اے اے پی)، جناب وی  وجے سائی ریڈی(وائی ایس آر سی پی)اور جناب ڈی راجا (سی پی آئی) کے نام شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More