35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ویشاکھی، وِشو، پُتاندو، مساڑی ، ویشکھڑی اور بہاگ بیہو کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ویشاکھی، وِشو، پُتاندو، مساڑی، ویشکھڑی اور بہاگ بیہو کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے یہ تہوار بہتر زندگی کے ایک پیغامبر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ فصلوں سے جڑے ہوئے یہ تہوار قدرت کی زندگی اور اس کے مالامال ہونے کی خوشی میں منائے جاتے ہیں۔

صدر جمہوریہ کا پیغام درج ذیل ہے:

‘‘ویشاکھی، وِشو، پُتاندو، مساڑی، ویشکھڑی اور بہاگ بیہو کے خوشی کے موقع پر میں اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے یہ تہوار ایک بہتر معیار زندگی کے پیغامبرکے طور پر کام کرتے ہیں۔ فصلو ں سے جڑے ہوئے یہ تہوار قدرت کی زندگی اور اس کے مالامال ہونے کی خوشی میں منائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے مالامال اور متنوع ثقافت کی یہ سچی جھلک پیش کرتے ہیں اور یہ اس بات کی شہادت بھی پیش کرتے ہیں کہ قدرت کا  ہمارے شہری کتنا احترام کرتے ہیں۔ میری پرارتھنا ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن، ہم آہنگی ، خوشحالی اور خوشیاں لائیں۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More