34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے انگول مویشیوں کی نسل کے تحفظ پر زور دیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے  انگول مویشیوں کی نسل کو نظر انداز کئے جانے کی سرزنش کرتے ہوئے ان مویشیوں کے تحفظ اور فروغ کے لئے  زور دیا، جو پوری دنیا میں معروف ہوگئے ہیں۔

آج وجے واڑہ کے سورن بھارت ٹرسٹ  میں  انگول نسل کے مویشیوں پر مبنی  ایک کتاب کا اجراء کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ مویشی قوم کی  دولت ہیں اور  انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  برازیل ، جس میں  ان مویشیوں کو درآمد کرکے  ہائبریڈ  انگول تیار کئے ہیں  ، ان کو برآمد کرکے  بڑی  رقم کمارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت  خود اپنے ملک کی نسل  پر توجہ مرکوز نہیں کررہا ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انگول مویشیوں کے فروغ کے لئے  جامع طور پر کام کیا جائے اور  ان مویشیوں پر ریسرچ کی جائے جسے  اس کے سخت جان ہونے اور  زیادہ دودھ دینے والے مویشی کے ساتھ ساتھ استوائی خطے  کی گرمی برداشت کرنے  والے اور  جلد بیمار نہ ہونے والے مویشی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

 1200 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں انگول مویشیوں کے بارے میں  1885 سے  2016 تک کی تاریخ  کا احاطہ کیا گیا ہے اور انگول مویشیوں کے بارے میں    13 کتابوں اور 80  تحقیقی مطالعات  میں فراہم کی گئی معلومات  شامل کی گئی ہے۔

زرعی سائنس داں ایم نریندرناتھ  اور  مویشی پروری محکمے کے  سابق  جوائنٹ ڈائرکٹر  اے مدھو سدن راؤ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر  نے ان کی ہمت افزائی کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے  عہدیداروں سے  اس خواہش  کا بھی اظہار کیا کہ وہ نلور ضلع کے چنتا لادیوی میں قائم  نیشنل کام دھینو بریڈنگ سینٹر  میں کام میں تیزی لائیں ۔ یہ مرکز  اس وقت قائم کیا گیا تھاجب نائیڈ مرکزی وزیر تھے۔

 اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ زراعت کو  مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے ، نائب صدر جمہوریہ نے  زراعت کو پائیدار اور منافع بخش بناکر  کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے  تمام  فریقوں سے  کثیر جہتی کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ  اضافی آمدنی کے لئے گھروں میں  مرغی پالن اور  مویشی پالن کا کام کریں۔

 انہوں نے  آج کی سیاست میں  اقدار  ، اصولوں  اور  رواداری کی سطح  میں آئی گراوٹ اور  ڈسپلن کی کمی پر غم وغصے کا اظہار کیا اور  خبردار کیا کہ اگر  اس صورت حال کو نہیں بدلا گیا تو یہ  جمہوری کے لئے نقصان دہ ہوگی۔

 نائب صدر جمہوریہ نے سورن بھارت ٹرسٹ کے احاطے میں  آیوش اسپتال  اور رینبو اسپتال  اور  شنکرا نیترالیہ  کے ذریعے مشترکہ طور پر  منعقد ایک میڈیکل کیمپ کا بھی افتتاح کیا اور لوگوں کو ان کے طرز زندگی میں آئی تبدیلی کی وجہ سے  غیر متعدی بیماریوں میں اضافے  کے لئے  خبردار کیا۔

 مسلسل  جسمانی ورزش ، یوگا  اور  صحت مند غذا  کے استعمال سے  طرز زندگی کو مناسب بنانے کی  اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ  فاسٹ فوڈ کھانے سے  بیماریاں پیدا ہوسکیں گی۔

ایک خبر  سے متاثر ہوکر جس میں ایک معذور لڑکی  سائی سری  نے اپنی  معذوری پر قابو پاتے ہوئے  ایس ایس سی  کے امتحان میں  بہترین رینک حاصل کی ہے۔ جناب نائیڈو نے  اس لڑکی اور اس کے والدین کو  سورن بھارت ٹرسٹ  میں مدعو کیا اور  انہیں 50 ہزار روپے کا  چیک  عطا کیا۔  ان  50 ہزار روپے میں  25 ہزار ورپے انہوں نے اپنی  تنخواہ سے جبکہ  25 ہزار روپے  ان کے بیٹے  ہرش وردھن نے  موپاورپو فاؤنڈیشن کی طرف سے دئے ہیں  جسے ان کے اہل خانہ چلاتے ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ  ہند ایم وینکیا  نائیڈو نے  اس لڑکی کی  تعلیم کے لئے  اس کے والدین سے مزید مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More