32.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ ہند جلیان والا باغ قتل عام کے صد سالہ موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  13 اپریل 2019 کو  پنجاب کے امرتسر میں  واقع  جلیان والا باغ میموریل میں  اس وحشت ناک واقعے کے  100 سال پورے ہونے کے موقع پر  جلیان والا باغ قتل عام  کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

خراج عقیدت پیش کرنے  سے متعلق  منعقد ہونے والی تقریب میں  جناب نائیڈو  ایک یادگاری سکہ اور  یاد گاری ڈاک ٹکٹ  بھی جاری کریں گے۔

یہ پروگرام قتل عام واقعے کے  100 سال مکمل  ہونے کے موقع پر  منایا جارہا ہے۔ اس میں سینکڑوں بے قصور  مردوں ، عورتوں اور بچوں کا بریگیڈیئر جنرل  رجینالڈ ڈائر نے 13 اپریل 1919 کو  پارک میں ایک پرامن میٹنگ کے دوران  قتل کردیا تھا۔

’’جلیان والا باغ نیشنل میموریل ایکٹ -1951 ‘‘  نامی  پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعے  جلیان والا باغ کو  ایک قومی یادگار  کے  طور پر اعلان کیا گیا تھا۔ اس یادگار  کے نظم ونسق کی ذ مہ داری  جلیان والا باغ نیشنل میموریل ٹرسٹ  (جے بی ایل ایم ٹی )  کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More