29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میرا بائی چانو اور وراٹ کوہلی کو راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی۔ کھیلوں میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہر سال کھلاڑیوں کو کھیلوں کی قومی ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ چارسال کی مدت میں کھیلوں کے شعبے میں شاندار اور انتہائی غیرمعمولی کارکردگی کے لئے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ ارجن ایوارڈ چار سال کے لئے لگاتار غیرمعمولی کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے۔جبکہ پروقار بین الاقوامی مقابلوں میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے کے لئے کوچیز بھی درونا چاریہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ کھیلوں کے فروغ کے تئیں تا عمر خدمات فراہم کرنے کے لئے دھیان چند ایوارڈ عطا کیاجاتا ہے اور راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار کارپوریٹ کمپنیوں(نجی اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں) اور ان افراد کو دیاجاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔بین یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی دی جاتی ہے۔

اس سال ان ایوارڈز کے لئے بڑی تعداد میں نامزدگیاں موصول ہوئی ہے۔ ان نامزدگیوں کے بارے میں سابق اولمپین، ارجن ایوارڈ یافتگان، دروناچاریہ ایوارڈ پانے والے، دھیان چند ایوارڈ حاصل کرنے والے  ، کھیل صحافی/ ماہرین /کومن ٹیٹرس اور کھیل منتظمین پر مشتمل سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ غور کیاجاتا ہے۔ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ اور ارجن ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کی سربراہ جسٹس( محترمہ) اندر میت کور  کوچھر ہے جو دہلی ہائی کورٹ کی سابق جج ہے۔ درونا چاریہ ایوارڈ اور دھیان چند ایوارڈ کے لئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جسٹس مکل مدگل ہے جو  پنجاب ہائی کورٹ اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں۔راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار کے لئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کھیلوں کے سابق سکریٹری جناب راہل بھٹناگر ہے۔ مولاناابوالکلام آزاد ٹرافی کے لئے سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق اولمپک کھلاڑی اشوک کمار ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر اور مناسب جانچ پڑتال کے بعد حکومت نے  حسب ذیل کھلاڑیوں، کوچیز اور کمپنیوں کوایوارڈز عطا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  1. راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ 2018

نمبرشمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

1.

 محترمہ  ایس میرا بائی چانو

ویٹ لفٹنگ

2.

وراٹ کوہلی

کرکٹ

(II) دور نا چاریہ ایوارڈ2018

نمبرشمار

کوچ کا نام

کھیل کا نام

صوبے دار چھینندا اچھیہ اکوٹپا

مکے بازی

 وجے شرما

ویٹ لفٹنگ

اے سری نواسا راؤ

ٹیبل ٹینس

سکھدیو سنگھ پنو

ایتھلیٹکس

کلارینس لوکو

ہاکی( تاعمر)

تارا سہنا

کرکٹ(تاعمر)

جیون کمار شرما

جوڈو( تاعمر)

وی آر بیدیو

ایتھلیٹکس( تا عمر)

(III) ارجن  ایوارڈ2018

نمبرشمار

کھلاڑی کا نام

کھیل کا نام

نیرج چوپڑا

ایتھلیٹکس

نائب صوبے دار جنسن جانسن

ایتھلیٹکس

ہیما داس

ایتھلیٹکس

نیلا پرتی سکی ریڈی

بیڈ منٹس

صوبے دار ستیش کمار

مکے بازی

محترمہ اسمرتی مندہانہ

کرکٹ

شوبھنکر شرما

گولف

منپریت سنگھ

ہاکی

محترمہ سویتا

ہاکی

کرنل روی راٹھور

پولو

محترمہ راہی سرنوبت

نشانے بازی

انکور متل

نشانے بازی

محترمہ شریاسی سنگھ

ٹیبل ٹینس

محترمہ منیکا بترا

ٹیبل ٹینس

جی ستین

ٹیبل ٹینس

روہن بوپنا

ٹینس

سمیت

کشتی

پوجا کادیان

ووشو

انکور دھاما

پیرا۔ ایتھیلٹکس

منوج سرکار

پیرا۔ بیڈ منٹن

(IV) دھیان چند ایوارڈ2018

نمبرشمار

کھلاڑی کانام

کھیل کانام

ستیہ دیو پرساد

تیر اندازی

بھرت کمار چھیتری

ہاکی

محترمہ بوبی ایلوسیسس

ایتھیلٹکس

چھوگلے دادو دتا تیرے

کشتی

(V) راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار2018

نمبرشمار

زمرہ

 کمپنی کا نام

1.

ابھرتے ہوئے اور نوجوان ذہین کھلاڑی کی نشاندہی اور ان کی پرورش

راشٹریہ اسپات نگم لمٹیڈ

2.

کارپوریٹ  کی سماجی ذمہ داری کے ذریعہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی

جے ایس ڈبلیو اسپورٹس

3.

کھیلوں کافروغ

اشا آؤٹ رچ

(VI) مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی2017-18

گورو نانک دیو یونیورسٹی امرتسر

ایوارڈ پانے والے سبھی کھلاڑی اور کوچیز 25 ستمبر 2018 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں صدرجمہوریہ ہند کے ہاتھوں اپنے اپنے ایوارڈ حاصل کریں گے۔

تمغہ اور ایک توصیف نامہ حاصل کرنے کے علاوہ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ پانےو الے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کریں گے۔ ارجن، درونا چاریہ اور دھیان چند ایوارڈ پانے والے لوگ 5-5 لاکھ روپے کے نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں حاصل کریں گے۔راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2018 میں کمپنی کو ایک ٹرافی اور ایک توصیف نامہ دیا جاتا ہے۔راشٹریہ پروتساہن پرسکار پانےو الوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ بین یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر اعلی کارکردگی کرنےو الی یونیورسٹی کو مولاناابوالکلام آزاد ٹرافی، ایوارڈ کی 10 لاکھ روپے کی رقم اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More