40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قابل استطاعت قیمتوں پر عالمی معیار کی ادویات وقت کی ضرورت: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  قابل استطاعت قیمتوں پر عالمی معیار کی  ادویات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہندوستانی دواسازی کی صنعت  کوادویات سازی اور معیاری فریم ورک میں اعلی معیاربرقرار رکھنے  کے تئیں عہد بستہ رہنے کی اپیل کی ۔ ادویات سازی میں عالمی معیار پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے  انہوں نے اس صنعت سے   نئے مولیکیول اور نئی ادویات کے دریافت کے لیے دستیاب دواؤں پر سمجھوتہ کیے بغیر مزید وسائل کے استعمال پر زور دیا۔

آج حیدر آباد میں سروجنی نائیڈو ونیتا فارمیسی مہا دیالیہ کی دوسری دس سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ حفظان صحت سے متعلق روزانہ نئے نئے چیلنج سامنے آ رہے ہیں، خاص طور پر غیر متعدی  اور طرز زندگی سے متعلق بیماریوں  نیز  کینسر کی مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان عالمی پیمانے پر جینرک اور ایڈس کے علاج کے لیے پوری دنیا میں استعمال ہونے والی اینٹی ریٹرو وائرل دوائیں فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے ۔

انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں سستے داموں پر  زندگی بچانے والی ادویات فراہم کرنے کے لیے ادویات  تیار کرنے والی ہندوستانی  کمپنیوں کی خدمات کو سراہا۔

نائب صدر جمہوریہ نے جینرک دواؤں میں ہندوستان کو عالمی لیڈر بنتے ہوئے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ  جواں سال تحقیق کار ادویات سازی میں ہندوستانی نظام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھی کام کریں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ تحقیق کار روایتی ادویات کی کارکردگی، معتبریت اور افادیت برقرار رکھنے کے لئے  عالمی سطح پر قائم تجرباتی  پروٹوکول  کا استعمال  کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے ادویات بنانے والی کمپنیوں سے کہا کہ وہ غیر معروف بیماریوں خاص طور پر ‘‘کمیاب بیماریوں’’ کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے مولیکیول اور ادویات  تیار کریں ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسی ‘‘کمیاب بیماریوں’’ سے متاثر افراد کی تعداد ہندوستان میں 70 ملین سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ادویات ساز کی صنعت کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ  ایسی بیماریوں کے علاج کی غرض سے کم قیمت والی دوائیں تیار کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرے۔

جناب نائیڈو نے ہندوستان میں ادویات سازی کی تعلیم  پر نظرثانی کرنے اور ہماری نئی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے  عالمی معیار کا بنانے  کی بھی اپیل کی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے ایگزیبشن سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ گذشتہ 75 برسوں سے اس سوسائٹی نے خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسکولوں  کے قیام سے لے کر پوسٹ گریجویٹ اور پروفیشنل کورسز تک کے 18 تعلیمی ادارے قائم  کرکے تعلیم کے شعبہ میں عظیم خدمات انجام دے رہی ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے ان اداروں میں 30,000 طلباء و طالبات کا اندراج ہے۔ انہوں نے 10قابل ستائش طلباء کو گولڈ میڈل بھی پیش کیے ۔

سروجنی نائیڈو ونیتا فارمیسی مہا ودیالیہ کے چیئرمین جناب وی ویریندر، اعزازی سکریٹری جناب آر سوکیش ریڈی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More