24.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج نے منالی میں بچوں کے ایڈوینچر سمر کیمپ- 2019 کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، منالی میں  27 مئی سے 2 جون 2019 تک ویسٹرن کمانڈ چلڈرن  سمر ایڈوینچر کیمپ 2019 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سات روزہ کیمپ کا انعقاد  رائزنگ  اسٹار برج کی سرپرستی  میں کیا گیا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد  نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تعلیمی ، کھیل کود  اور ایڈوینچر سرگر میوں کے ذریعے  مکمل طور پر باہری  (آؤٹ ڈور)  ایکسپوژر مہیا کرانا ہے۔

بھارتی فوج کی ویسٹرن کمانڈ  (مغربی کمان)  کی مختلف  اکائیوں کے کل 218 بجے اس کیمپ میں رضاکارانہ طور پر شرکت کررہے ہیں۔ کیمپ میں اپنی رہائش  کے دوران بچے پورے جوش وخروش سے آؤٹ ڈور اور انڈور  سرگر میوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں  ٹریکنگ ، روک کارائمبنگ (چٹانوں پر چڑھائی ) دریا پار کرنا، ٹینٹ  لگانا  اور  ایڈوینچر  سے بھر پور مختلف کھیل کود اور مقابلے شامل ہیں۔

 کیمپ  کے دوران  بچوں کو جو مواقع  حاصل ہوں گے وہ انہیں قدرت  کو کھوجنے ، نئے  دوست  بنانے ، لمبے عرصے تک یادگار  رہنے  والے لمحات  بٹورنے میں مدد کریں گے۔ کیمپ کا  ایک مقصد  یہ بھی ہے  کہ بچوں کے اندر  اختراعی  سوچ ،  قدرتی ہنر مندی اور نئے شوق  پیدا کئے جاسکیں۔ اس سمت میں پیٹنگ ، اسکیچنگ ، پوسٹر بنانے ، سلوگن  لکھنے اور عوامی تقریریں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 اس  سریزی میں یہ دوسرا  کیمپ ہے  جو فوج کے ذریعہ  منالی میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ کے ذریعہ بچوں کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہا کرایا جارہا ہے جو سماج کو بدلنے میں اور ان کو خود کو ذمہ دار شہری بنانے میں مدد کی جارہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More