36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فرو غ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال‘نشنک’ اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے رُکن کے طورپر حلف لیا

Urdu News

نئی دہلی، فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال‘نشنک’اور فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے  نے آج پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رُکن کے طورپر حلف لیا۔

حلف لینے کے بعد ڈاکٹر رمیشن پوکھریال نشنک نے سیکریٹریوں، جوائنٹ  سیکریٹریوں اور وزارت کے دیگر افسروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں اور ان سے اپیل کی کہ وہ وزارت کے اہداف کے حصول کے لئے حتی الامکان کوشش کریں۔وزیر مملکت بھی ڈاکٹر پوکھریال کے ہمراہ تھے اور انہوں نے بھی سبھی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر نشنک نے افسروں کے کمروں  کے اندرونی حصوں کا بھی جائزہ لیا ، تاکہ وزیر اعظم کے سوچھ بھارت مشن کے مطابق وزارت کو صاف ستھرا رکھا جاسکے۔انہوں نے اہلکاروں کو نئی اور زیر التوا فائلوں کو جلدی سے نپٹانے کی ہدایت دی۔

1N0A5214.JPG

اسکولی تعلیم کے سیکریٹری کے چیمبر کے دورے کے دوران ڈاکٹر پوکھریال نےاسکولی تعلیم کے موضوع  پر مدھوبنی، گونڈ اور پتھوڑا جیسے آرٹ  فارموں میں پینٹنگز کی ستائش کی۔ڈاکٹر نشنک نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سیکریٹری کے کمرے کی شادابی اور اس میں رکھے ہوئے آرگینک آرٹ نمونوں کی بھی ستائش کی۔

مختلف دفاتر کا جائزہ لینے دوران وزیر موصوف نے اسکولی تعلیم کے جوائنٹ سیکریٹری کے دفتر میں قائم کئے گئے کچن گارڈن کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کو چاہئے کہ وہ تعلیم سے متعلق  تزئین کاری کے تخلیقی  سامانوں اور وزارت کے تحت آنے والے سبھی محکموں کی حصولیابیوں کی تصویروں کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر نشنک نے یہ بھی کہا کہ افسران اپنے آپ کو کام کے بوجھ تلے نہ دبائیں اور یوگا  کرکے نیز صحت مند خوراک وغیرہ کے ذریعے کام کے دباؤ کو کم کریں۔ وزیر موصوف نے وزارت کے مختلف محکموں اور شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سے بھی ملاقات کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More