38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عورتوں کے خلاف صنفی امتیاز ختم کرنے کے لئے عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کاآن لائن مہم #آئی ایم دیٹ وومن کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، عورتوں کے خلاف صنفی امتیاز ختم کرنے کے لئے عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت ایک آن لائن مہم #آئی ایم دیٹ وومن کا آغاز کر رہی ہے۔

اس مہم کے ذریعہ وزارت عورتوں کے ذریعہ اور عورتوں کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہے۔ عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عورتوں کی طرف سے دوسری عورتوں کو نقصان پہنچانے کے سلسلے کو ختم کرائیں۔ٹویٹر اور فیس بک استعمال کرنے والوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ #آئی ایم دیٹ وومن کے ساتھ ایک فوٹو گراف اور پوسٹ لائن کے ساتھ عورتوں کی جانب سے دوسری عورتوں کی کہانیاں شیئر کریں۔

عورتوں اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ سنجے گاندھی نے کہا کہ جب ایک عورت کو دوسری عورت کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو اسے روکا نہیں جا سکتا ۔ اس مہم کے ذریعہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ عورتوں کی طرف سے عورتوں کے لئے جو زبردست خدمات اور قربانیاں دی گئیں ہیں انہیں اجاگر کیا جائے۔ ایک ساس  اپنی بہو کی بہترین ساتھی بن سکتی ہے ایک خاتون منیجر اپنی جونیئر خواتین کے ساتھ آسانی سے ہمدردی ظاہر کر سکتی ہے اور اسے کامیابی کی سیڑھی تک پہنچانے میں نمایا ںرول ادا کر  سکتی ہے۔ اسی طرح ایک لینڈ لیڈی یعنی گھر کی مالکن کا کرائے دار  خاتون  کے ساتھ  لگاؤ  اسے الگ ہی احساس دلائے گا۔#آئی ایم دیٹ وومن مہم میں شامل ہوئی ہے اور یہ پیغام پھیلائے کہ ایک عورت دوسری عورت کے لئے نمایاں رول ادا کر سکتی ہے۔

نیچے دیے گئے رابطوں پر پوسٹ کیا  جا سکتا ہے:

Twitter Minister: @ManekaGandhiBJP;

Twitter Ministry: @MinistryWCD;

Facebook Minister: @ManekaGandhiOfficial;

Facebook Ministry: @MinistryWCD

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More