26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے ویساکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندوپراپو کی مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ویساکھی، وِو، رونگلی بیہو،  نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندو پراپو کے موقع پر  جو کہ 14 اور 15 اپریل کو منائے جارہے ہیں، اپنے پیغام میں کہا :۔

‘‘ویشاکھی، وِشو، رونگلی بیہو، نب برش، ویشاکھڑی اور پُتاندو پراپو کے مبارک موقع پر میں ہندوستان میں اور بیرون ممالک میں رہنے والے سبھی ہندوستانیوں کومبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

فصلوں کی کٹائی کے موقع پر منائے جانے والے یہ تہوار ہمارے کسانوں کے سخت محنت اور کوششوں کے احترام  کی علامت ہیں۔ ہمارے ملک کے الگ الگ حصوں میں منائے جانے والے یہ تہوار ہندوستان کی مالامال اور گوناگوں ثقافت کی جھلک پیش کرتے ہیں۔

میری پرارتھنا ہے کہ خوشیوں سے بھرے یہ تہوار ہمیں اپنے ملک کی ترقی اور مختلف علاقوں کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کو مستحکم کرنے کی تحریک دیں۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More