24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی سیاحت 4 سالوں میں نئی بلندیوں تک پہنچ گئی: ڈاکٹر جتندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی،  (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلا  کے وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں شمال مشرق کی  سیاحت نئی بلندیوں تک پہنچ چکی ہے اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی براہ راست دلچسپی  کے ساتھ ساتھ  مرکزی حکومت کی جانب سے دیئے گئے خصوصی زور اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے  ممکن ہوا ہے۔

جواں سال اسٹارٹ  اپ گروپ کے اراکین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دور دراز کے  علاقوں میں رابطے کی فراہمی میں تیز رفتار ترقی کی پیش رفت نے سیاحتوں متاثر کیا ہے جس کے باعث  شمال مشرقی خطہ  سیاحوں  کے لیے چھٹیاں گزارنے کی ایک پسندیدہ جگہ بن گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی وزارت نے پورے ملک میں شمال مشرقی  کی نمائش کی  مہم  چلائی ، جس نے ممکنہ سیاحوں کے درمیان غیر معمولی دلچسپی پیدا کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ گنگٹوک، سکم ، شیلانگ اور میگھالیہ جیسے شمال مشرق کے مقامات نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جس سے گزشتہ دو سالوں کے دوران سیاحوں کی آمد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کئی بار ایسے  مواقع آئے ہیں  جب ٹور آپریٹرز کی طرف سے سیاحوں کو مشورہ دیا گیا کہ  چند دنوں تک اپنے سفر کو ملتوی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ ‘‘گھریلو  سیاحت’’میں بھی زبردست تیزی آئی ہے جس کے باعث نوجوانوں سمیت مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا ہے کہ آسام کا مجولی جزیرہ عالمی ثقافتی ورثہ کے سیاحتی ریزورٹ کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے اور اروناچل پردیش میں کئی سیاحتی مناظر اچانک سیاحوں کے توجہ کا مرکز بنے ہیں چونکہ اب اروناچل پردیش کو ریلوے سے مربوط کیا گیا ہے اور جلد ہی ایٹا نگر میں ایک ایر پورٹ بنایا جائے گا۔

 ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافے کی گواہی دینے والا سب سےزیادہ  غیر جانبدار اور معقول ثبوت یہ ہے جنوبی ہندوستان کے دور دراز علاقوں کے نجی ٹور آپریٹراب شمال مشرق کے لیے چھٹیوں کے پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ شمال مشرق آؤٹ ریچ پروگرام نے   ملک بھر کے نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More