26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیٹرل آرمڈ فورسز (اسسٹنٹ کمانڈینٹس) امتحان، 2017 کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، یو پی ایس سی کے ذریعہ 23 جولائی 2017 کو منعقدہ سی اے پی ایف (اے سی) کے امتحان 2017 کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اس کے تحت منتخب امیدواروں کو فزیکل اسٹینڈرڈ ٹسٹ/فزیکل ایفیشی اینسی ٹیسٹ یعنی جسمانی فٹنیس اور میڈیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جن رول نمبروں کے امیدواروں کو مذکورہ ٹیسٹوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے، ان کی امیدواری اس وقت تک عارضی ہوگی جب تک کہ وہ تمام ضابطوں کی اہلیت کو مکمل نہیں کرلیتے۔ منتخب امیدواروں کو پرسنیلٹی ٹیسٹ کے وقت اپنی امیدواری ثابت کرنے کے لئے متعلقہ اسناد کی اصل جیسے عمر، تعلیمی لیاقت، معاشرے وغیرہ سے متعلق سرٹی فکیشن جمع کرانے کی ضرورت ہوگی۔ اس لئے انہیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ متعلقہ اسناد کی اصل تیار رکھیں۔

سینٹرل ریزروڈ پولیس فورس (داخلی امور کی وزارت کے ذریعہ نامزد نوڈل (ایجنسی)، امیدواروں کو فزیکل اسٹینڈردس ٹیسٹ / فزیکل ایفیسی اینسی ٹسیٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں مطلع کرے گی۔ اگر کسی امیدوار کو 21 نومبر 2017 تک فزیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ / فزیکل ایفیشی اینسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل ٹست کے لئے کال لیٹر موصول نہیں ہوتا ہے تو وہ ہیڈ کوارٹر، ڈی ، ڈی جی سینٹرل ریزرو پولیس فورس سے ٹیلی فون نمبر 01124368360، فیکس نمبر 01124392730 اور ای میل آئی ڈی     igadm@crpf.gov.in  اور یو پی ایس سی سے مراسلے یا فیکس کے ذریعہ فوری طور پر رابطہ کرسکتا ہے۔

جن امیدواروں نے تحریری امتحان کوالیفائی کرلیا ہے، انہیں اپنی اہلیت کی تصدیق کے لئے تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) بشمول متعلقہ اسناد / دستاویزات کی سیکنڈ کاپی کو آن لائن جمع کرانے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in  پر متعلقہ صفحہ پر اپنے آپ رجسٹر کرانے کی ضرورت ہے۔ تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کمیشن کی ویب سائٹ پر 25 اکتوبر 2017 سے 13 نومبر 2017 تک شام 6 بجے تک آن لاےئن دستیاب ہوں گے۔ ڈی اے ایف کو بھرنے اور انہیں آن لائن جمع کرانے سے متعلق اہم ہدایات بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

امیدوار کو آن لائن بھرے گئے ڈیٹیلد ایپلی کیشن فارم کی ایک ہارڈ کاپی، متعلقہ دستاویزات جیسے تاریخ  پیدائش سرٹی فکیٹ ، تعلیمی لیاقت، ذات سویلین سینٹرل گورنمنٹ ملازم / ایکس سروس مین، باشندہ ٔ جموں و کشمیر وغیرہ سے متعلق اسناد کے ساتھ اپنے پی ایس ٹی / پی ای ٹی /  ایم ایس ٹی کے وقت سی آر پی ایف اتھارٹیز کو جمع کرانے ہوں گے جو بعد میں (درخواست فارم اور متعلقہ دستاویزات و اسناد کے ساتھ) امیدوار کے میڈیکلی فٹ یا ان کے ذریعہ میڈیکل ٹیسٹ کے دوبارہ جائزہ کی اپیل کے منظور کئے جانے کے بعد کمیشن کی سی آر پی ایف میں مرافعہ (اپیلیٹ) اتھارٹی کو بھیج دئے جائیں گے۔

امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ اگر ان کے مراسلاتی پتے میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے تو اس کے بارے میں اطلاع ہیڈکوارٹر، ، ڈی جی سی آر پی ایف، بلاک نمبر 1، سی جی او کمپلیکس لودھی روڈ، نئی دہلی 110003، ٹیلی فون نمبر 01124368630، فیکس نمبر 01124362730 اور ای۔ میل آئ ی ڈی  igadm@crpf.gov.in  پر اور یو پی ایس سی کو مراسلے یا فیکس  کے ذریعہ فوری طور پر ارسال کریں۔

جن امیدواروں نے کوالیفائی نہیں کیا ہے، ان کی مارک شیٹس فائنل نتائج (پرسنیلٹی ٹیسٹ کے بعد) کی اشاعت   کے بعد کمیشن کی ویب سائٹ پر فراہم ہوں گی اور یہ 60 دنوں تک ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

امیدوار اپنی مارک شیٹ ویب سائٹ سے اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرکے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ امیدوار اپنی پرینٹیڈ مارک شیٹ کی ہارڈ کاپی یو پی ایس سی کو اپنے پتے اور ٹکٹ لگے ہوئے لفافے کے ساتھ خصوصی درخواست بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں۔  جو امیدوار کمیشن سے اپنی پرنٹیڈ مارک شیٹ کی کاپی حاصل کرنا چاہتےہیں، وہ کمیشن کی ویب سائٹ پر مارک شیٹ کی اشاعت کے 30 دن کے اندر کمیشن کو درخواست بھیجیں، اس کے بعد بھیجی گئی درخواستوں کو منظور نہیں کیا جائے گا۔

Click here for full list

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More