24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ساتویں معاشی مردم شماری کیلئے ماسٹر ٹرینرس کی قومی تربیتی ورکشاپس

Urdu News

نئی دہلی: معاشی مردم  شماری کے آئندہ 7ویں ایڈیشن کے پیش نظر آج قومی راجدھانی میں انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر میں اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے ماسٹرٹرینر کے ایک قومی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کامقصد ان ماسٹرٹرینرس (اینیومریٹرس اینڈ سپروائزس ) کو تربیت دینا ہے، جو ساتویں معاشی مردم شماری میں مصروف ہیں۔ شرکاء کو اہم تصور  ، تشریحات، پروسیس، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور  کے بارے میں تربیت  دی گئی اور اس فیلڈ میں  گنتی (ڈاٹا  اور سپرویزن)   کے لئے درخواست کا استعمال کیا جائے گا۔ اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت  (ایم او ایس پی آئی) کے سکریٹری ، ایم او ایس پی آئی کے ڈی جی  ، کامن سروس سنٹرس –اسپیشل پرپز وہیکل کے سی ای او ،سی ایس سی –ایس پی وی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اور ریاستی سرکاروں کے افسران اور سی ایس سی ایس پی وی کے افسران نے بھی ورکشاپ میں   شرکت کی۔

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی جانب سے 7ویں معاشی مردم شماری 2019 کا اہتمام کیاجا رہا ہے تاکہ ملک میں تمام اداروں کے مختلف آپریشنل اور  ڈھانچہ جاتی پہلوؤں پر مجموعی معلومات فراہم کی جا سکیں۔ 7ویں معاشی مردم شماری میں مصروف ٹرینرس کو تربیت دینے کیلئے ایک جامع تربیتی حکمت عملی وضع کی گی ہے۔ آج نئی دلی میں ماسٹر ٹرینرس کی قومی تربیتی ورکشاپ کے بعد ملک بھر اسی طرح کی ایکسرسائز انجام دی جائے گی۔ 6000 سے زیادہ ریاستی اور ضلع سطحی تربیتی ورکشاپ کا مئی اور جون کے مہینےکے دوران  اہتمام کیا جائے گا۔

اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے کامن سرو س سنٹرس، سی ایس سی ای گورننس سروسیز انڈیا لمیٹیڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ ساتویں معاشی مردم شماری  کے لئے نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر الیکٹرانکس ا ور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک خصوصی مقصد والی وہیکل ہے۔ اس معاشی مردم شماری میں  ڈاٹا کیپچر، ویلی ڈیشن، رپورٹ جنریشن کے لئے آئی ٹی پر مبنی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا استعمال کیا جائے گا۔ 7ویں معاشی مردم شماری کے لئے فیلڈ ورک جون 2019 میں شروع ہوگا۔ فیلڈ ورک کی وریفکیشن (تصدیق) اور  ویلیڈیشن کے بعد اس عمل کے نتائج دستیاب ہوں گے۔

اب تک 6 معاشی مردم شماری ای سی منعقد ہو چکے ہیں۔ پہلا اقتصادی مردم شماری 1977 میں ہوا تھا، دوسرا ای سی 1980، جبکہ تیسرا ای سی 1990 میں ، چوتھا 1988 میں ہوا تھا، جبکہ 5واں ای سی 2005 میں ہوا تھا۔ معاشی مردم شماری کا چھٹا ایڈیشن 2013 میں کرایا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More