33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پر روی شنکر پرساد کا اظہار تعزیت

Urdu News

نئی دہلی، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیز قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے انتقال پُر ملال پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کے غمزدہ اہل خانہ اور قوم کے نام اپنے تعزیتی  پیغام میں  جناب روی شنکر پرساد نے کہا کہ،

 ‘‘ میں اٹل جی کے انتقال پر  گہری تعزیت پیش کرتا ہوں ۔ اٹل جی جن سنگھ کے دنوں سے بی جے پی کے اہم ستون تھے۔ انہوں نے نہایت موثر انداز میں پارٹی کی آئیڈیا لوجی  بنائی ۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پارٹی کے آئیڈیالوجی کو ملک میں مقبولیت حاصل ہو ۔ انہوں نے بی جے پی کی مضبوط بنیاد رکھی ۔ بی جے پی آج  ہندوستان کی  اصل پارٹی بن چکی ہے۔

ملک کے تئیں اپنی پوری زندگی کو وقف کر دینے کے لئے اور ایک مضبوط ، ترقی یافتہ اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ہندوستان کے اس عظیم سپوت کے ساتھ بچپن سے وابستہ رہنے کا مجھے شرف حاصل ہے۔ہندوستان کی ترقی کے لئے  ان کی ترغیب ، رہنمائی اور روڈ میپ  ،نیو انڈیا کی تعمیر کےلئے ہماری رہنمائی  کرتا رہے گا ۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More