40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

زیادہ تر ریاستوں نے اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ کے تحت قوانین اور اسکیموں کو نوٹیفائی کیا

Urdu News

نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مطلع کیا ہے کہ زیادہ تر ریاستوں نے اسٹریٹ وینڈرز  یعنی خوانچہ فروشوں سے متعلق ایکٹ کے تحت اپنے متعلقہ قوانین اور اسکیموں کو نوٹیفائی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘سینٹر فار سول سوسائٹی کے ذریعے تیارہ کردہ بجاآوری اشاریہ ،     مذکورہ ایکٹ کے متعدد پیرامیٹرس کو نافذ کرنے میں مختلف ریاستوں کی درجہ بندی کرتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ بقیہ ریاستیں بھی  خوانچہ فروشوں سے متعلق ایکٹ سے متعلق قوانین اور اسکیموں کو نوٹیفائی کرنے کے لئے فوری کارروائی کریں گی، تاکہ اس ایکٹ کےقوانین و ضوابط کا فائدہ اسٹریٹ وینڈروں  تک پہنچانے میں سہولت حاصل ہو سکے۔’’ جناب ہردیپ سنگھ پوری آج یہاں مکانات اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے منعقدہ اسٹریٹ وینڈر سے متعلق ایک قومی ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مختلف ریاستوں کے مکانات اور شہری ترقی کے وزراء بشمول محترمہ کویتا جین ، حکومت ہریانہ،جناب مدن کوشک حکومت اتراکھنڈ، جناب درگا شنکر مشرا،سیکریٹری برائے مکانات اور شہری امور کی وزارت ،حکومت ہند،جناب سنجے کمار ، مشن ڈائریکٹر این یو ایل ایم اور دیگر مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے شراکت دار بھی موجود تھے۔

اسٹریٹ وینڈرز سے متعلق قومی ورکشاپ اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ کے نافذالعمل ہونے کے بعد مکانات اور شہری امور کی وزارت کا ایسا پہلا اقدام ہے۔اس قومی ورکشاپ کی توجہ ملک میں   وینڈروں اور ماحولیات  نظام کے   موافق ماحول تیار کرنے سے متعلق امو رپر مرکوز ہے۔اس ورکشاپ کا مقصد اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ کے نفاذ میں تمام شراکت داروں کے لئے ایک فورم فراہم کرنا ہے، تاکہ تجربات کا لین دین ہوسکے اور ایک دوسرے سے مساوی طورپر کچھ سیکھا جاسکے۔شہری علاقوں میں اسٹریٹ وینڈنگ سے متعلق مسائل  اور انڈیا گیٹ کے نزدیک راج پتھ پر مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والی خود امدادی خواتین گروپ کے ذریعے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش پر گفتگو اس ورکشاپ کی اہم جھلکیاں ہیں۔ یہ نمائش شہری سمردھی اتسو کا ایک حصہ ہے اور یہ آج سے اگلے دس دنوں تک جاری رہے گی۔اس پروگرام کے تحت اسٹریٹ فوڈ فیسٹول کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں تقریبا ً تمام ریاستوں کےاسٹریٹ وینڈرز یہاں آنے والے افراد اور سیاحوں کے لئے اپنےمقامی ذائقہ دار کھانوں اور پکوانوں کو پیش کریں گے۔

اسٹریٹ وینڈنگ، جو کہ معاشی ترقی کے عمل کا ایک جز و لاینفک ہے، شہری سپلائی چین میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے۔اسٹریٹ وینڈرز غریبوں سمیت آبادی کے تمام طبقات کو سستے اور آسانی سے خوراک اور خدمات فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسٹریٹ وینڈنگ سرگرمیوں کے تئیں  حکومت کی جانب سے مثبت کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں2014ء نافذ العمل اسٹریٹ وینڈرز (ذریعہ معاش  کا تحفظ اور اسٹریٹ وینڈروں کو تسلیم کرنے سے متعلق) ایکٹ  شہری   اسٹریٹ وینڈروں کے حقوق کے تحفظ  اوراسٹریٹ وینڈنگ سرگرمیوں کی ضابطہ بندی میں اہم رول ادا کرتا ہے۔اسٹریٹ وینڈرز ایکٹ 2014ء اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ شہری اسٹریٹ وینڈر ز ملک کی آبادی کے 2.5فیصد آبادی پر مشتمل ہیں۔

شہری اسٹریٹ وینڈرز کے لئے امداد (ایس یو ایس وی) جو کہ ڈی اے وائی –این ایو ایل ایم کے اجزاء میں سے ایک ہے۔ شہری اسٹریٹ وینڈروں کے مسائل  اور تشویشات کو حل کرنا چاہتا ہے اور اس کے لئے وینڈنگ کے موافق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا چاہتا ہے۔ا یس یو ایس وی کا مقصد کثیر جہتی طریقہ کار مثلاً اسٹریٹ وینڈروں کے سروے،اسٹریٹ وینڈروں کے لئے شناختی کارڈ جاری کرنے،شہروں میں اسٹریٹ وینڈروں کے لئے مخصوص علاقوں اور وینڈنگ منصوبوں کی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی  تعمیرو ترقی، تربیت کی فراہمی اور ہنرمندی کے فروغ ، مالی شمولیت ، قرض تک رسائی اور سماجی تحفظ کی اسکیموں سے جوڑنے کے ذریعے شہری اسٹریٹ وینڈروں کی پریشانیوں اور مشکلات کو دور کرنا ہے۔

اس قومی ورکشاپ کے دوران جن اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا ، ان میں (1) اسٹریٹ وینڈر (ذریعہ معاش  کا تحفظ اور اسٹریٹ وینڈروں کو تسلیم کرنے سے متعلق) ایکٹ ، 2014ء کی عمل آوری-مسائل اور شکایات۔ (2)اسٹریٹ وینڈر ز ایکٹ کے نفاذ کے لئے بہترین طریقہ کار اور شہری اسٹریٹ وینڈروں کے لئے امداد(ایس یو ایس وی)اور( 3)۔ شہری مقامی اداروں میں اسٹریٹ وینڈنگ کا ریگولیشن –چیلنجز اور آگے کی راہ ، شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More