26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریزروبینک آف انڈیا کی پانچویں پندرہ روزہ مالیاتی پالیسی سے متعلق وزارت خزانہ کی اسٹیٹمنٹ

Urdu News

نئی دہلی: مالیا ت سے متعلق پالیسی کمیٹی نے اپنا پانچواں پندرہ  روزہ گوشوارہ جاری کردیاہے ۔ رواں اور مجموعی اقتصادی صورت حال کے بعد حاصل کئے گئے اندازے کی بنیاد پر فیصلہ کیاگیاہے کہ لکویڈئٹی ایڈجسٹمنٹ ، سہولت (ایل اے ایف ) کے تحت پالیسی کے ریپوریٹ میں کوئی تبدیلی کئے بغیراسے 6.5فیصد رکھاجائے ، تاہم ایم پی سی نے ‘ خوبیوں پرمبنی سختی ’ کا اپنا اصول برقراررکھاہے ۔

          19-2018کے لئے مجموعی گھریلوپیداوارنمو کا اندازہ 7.4فیصد رکھاگیاہے اور چوتھی پندرہ روزہ قرارداد برائے ماہ اکتوبر 2018میں بھی یہ ایسی ہی ہے ۔ 19-2018اور 20-2019کی پہلی سہ ماہی میں افراط زرکی تجویز اور تخمینے خاطرخواہ طورپر نظرثانی کے عمل سے گذارے گئے ہیں اور یہ اکتوبرکی قراردادسے کم ہیں ۔

اقتصادی امورکے محکمے کے سکریٹری جناب سبھاش چند گرگ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم پی سی کے معاملے میں شرح نمواور افرا ط زرکا آوٹ لک ، افراط زراورنموکے معاملے میں  حکومت کے تجزیے اور اندازے کے عین مطابق ہے ۔

          جناب گرگ نے کہاہے کہ حکومت ایم پی سی کے تخمینے کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ حکومت اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ اپنا پالیسی ریٹ برقراررکھے گی ۔ پالیسی سے متعلق اصول قدرے سختی کا متقاضی ہے ۔

          آر بی آئی نے یہ فیصلہ بھی کیاہے کہ ایس ایل آرکو موجودہ 19.50سے گھٹاکر 18.0کردیاجائے اور اسے چھ سہ ماہانہ قسطوں میں بدل دیاجائے ،جس کا آغاز جنوری ،2019سے ہو۔اقتصادی امورکے سکریٹری جناب گرگ نے کہاہے کہ اس سے سرکاری تمسکات پرچند اثرات مرتب ہوں گے ۔ تاہم تیل قیمتوں میں تخفیف اور غیرممالک سے آنے والے سرمائے کے رخ کے بدل جانے سے فوائد اورنتائج کی کمیت میں تخفیف واقع ہوئی ہے اور پالیسی اعلان کے بعد یہ پیداوارمزید کم ہوگئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More